slotcosino Publish time 2026-1-16 00:07:04

پولیس اینڈ کرائم کمشنر سائمن فوسٹر کا چیف کانسٹیبل کریگ گلفورڈ کی برطرفی سے انکار

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-15/1547109_3440512_GAZA-NEW-2_updates.jpg   چیف کانسٹیبل کریگ گلفورڈ(تصویر سوشل میڈیا)۔

برمنگھم میں میکابی تل ابیب کے شائقین پر پابندی کا معاملہ بدستور زیر بحث ہے اور ویسٹ مڈلینڈز پولیس اینڈ کرائم کمشنر سائمن فوسٹر نے چیف کانسٹیبل کریگ گلفورڈ کو برطرف کرنے سے انکار کر دیا۔

برطانوی وزیر داخلہ شبانہ محمود نے گزشتہ روز پارلیمنٹ سے خطاب میں چیف کانسٹیبل کریگ گلفورڈ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا۔

جبکہ سائمن فوسٹر کا کہنا ہے کہ چیف کانسٹیبل کریگ گلفورڈ کے مستقبل پر غور کرنے سے قبل پارلیمانی رپورٹ کا انتظار ہے۔

اسرائیلی کلب میکابی تل ابیب کے شائقین پر پابندی لگانے کے فیصلے پر ویسٹ مڈلینڈ چیف کانسٹیبل کریگ گلفورڈ معافی نے بھی مانگی تھی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-14/1546825_080911_updates.jpg
شبانہ محمود نے ویسٹ مڈلینڈز کے چیف کانسٹیبل پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا

برطانوی وزیر داخلہ شبانہ محمود نے ویسٹ مڈلینڈز کے چیف کانسٹیبل پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

کریگ گلفورڈ نے موقف اختیار کیا تھا کہ اے آئی کی طرف سے غلط ثبوت ملنے پر فیصلہ کیا، میکابی تل ابیب کا میچ گزشتہ برس نومبر میں آسٹن ولا کے خلاف برمنگھم میں کھیلا گیا تھا۔

ہوم سیکریٹری شبانہ محمود نے گزشتہ روز پارلیمنٹ میں کہا تھا کہ فورس ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام رہی اور چیف کانسٹیبل ذمہ دار ہیں۔

پولیس واچ ڈاگ کے جائزے میں تسلیم کیا گیا ہے کہ پابندی کے فیصلے میں یہود دشمنی کا کردار نہیں، ہوم سیکریٹری کو نااہل چیف کانسٹیبل کو برطرف کرنے کے اختیار دینے کے منصوبے کا اعلان آج شبانہ محمود پارلیمنٹ میں کریں گی۔
Pages: [1]
View full version: پولیس اینڈ کرائم کمشنر سائمن فوسٹر کا چیف کانسٹیبل کریگ گلفورڈ کی برطرفی سے انکار