slotcosino Publish time 2026-1-16 04:40:23

بھارت: داماد اور بیٹی کا 1374 پکوان سے استقبال

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-15/1547141_1255557_GAZA-NEW-2_updates.jpgتصویر سوشل میڈیا۔

بھارت میں آندھرا کے ایک خاندان نے ایک ہندو تہوار کے موقع پر شادی کے بعد پہلی بار داماد کی آمد پر استقبال کیلئے 1,374 کھانوں پر مشتمل ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔

جنوبی بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے مذکورہ بالا خاندان نے اپنے گاؤں میں اپنی نوبیاہتا بیٹی اور داماد کے اعزاز میں شاندار ضیافت کا اہتمام کیا، جس میں انواع و اقسام کی ڈشز رکھی گئیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-21/1539590_102505_updates.jpg
حیدرآباد میں انوکھی بارات، دولہے کو نوٹوں کا کئی میٹر لمبا ہار پہنادیا گیا

بارات میں شامل تمام افراد نے ایک جیسے لباس پہن رکھے تھے https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

موسم بہار کی آمد کے قریب ہونے والے اس تہوار میں شادی کے بعد سسرال میں داماد کی پہلی آمد کے حوالے سے یہ تقریب منعقد ہوتی ہے، جو بہت سے تیلگو گھرانوں میں بابرکت موقع سمجھا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ اس موقع پر سسرال جانا عموماً محبت، رسومات اور پرتکلف کھانوں سے بھرپور ہوتا ہے، لیکن آندھرا پردیش کے کوناسیما ریجن کے ایک گاؤں میں اس قدیم روایت کو نہایت ہی شان و شوکت سے منایا گیا کہ سب ہی حیران رہ گئے۔

اس موقع پر گاؤں میں اس خاندان نے اپنے داماد کے شاندار استقبال کو ثقافت، محبت اور گوداوری پٹی کی مشہور مہمان نوازی کے عظیم جشن میں بدل دیا۔
Pages: [1]
View full version: بھارت: داماد اور بیٹی کا 1374 پکوان سے استقبال