جارحیت کی گئی تو فیصلہ کن جواب دیں گے، ایران
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-16/1547321_6467823_iran_updates.jpgفائل فوٹواقوام متحدہ میں ایرانی مندوب امیر سعید ایروانی نے کہا ہے کہ ہم کشیدگی چاہتے ہیں نہ تصادم، تاہم جارحیت کی گئی تو فیصلہ کن جواب دیں گے۔
سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر سعید ایروانی نےکہا کہ امریکا کا ایران کے معاملے پر سلامتی کونسل اجلاس بلانا شرمناک ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران نے 8 اور 10 جنوری کو داعش طرز کی دہشتگردی کا سامنا کیا تھا۔
امیر سعید ایروانی نے کہا کہ ایرانی سول سوسائٹی نمائندوں کے نام پر سلامتی کونسل میں امریکی اور اسرائیلی ایجنڈا پیش کیا گیا۔
ایرانی مندوب کا مزید کہناتھا کہ ایران معاملے کو سفارتی طریقے سے حل کرنا چاہتا ہے مگر براہ راست یا بالواسطہ جارحیت کی جاتی ہے تو ایران فیصلہ کن جواب دے گا۔
Pages:
[1]