slotcosino Publish time 2026-1-16 14:24:52

بنگلادیش پریمیئر لیگ ملتوی ہونے کے خدشات ختم

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-16/1547328_9323725_bpl_updates.jpgفائل فوٹو

بنگلادیش پریمیئر لیگ ملتوی ہونے کے خدشات ختم ہوگئے، آج میچز کھیلے جائیں گے۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ اور کرکٹرز کے درمیان رات گئے معاملات طے پا گئے جس کے بعد میچز کو ری شیڈیول کردیا گیا اور آج میچز کھیلے جائیں گے۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے نئے شیڈیول کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق کل ملتوی ہونے والے میچز آج کھیلے جائیں گے جبکہ 16 جنوری کو ہونے والے میچز 17 اور 17 جنوری کو ہونے والے میچز 18 جنوری کو ہوں گے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-15/1547025_112143_updates.jpg
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کے بیان کے بعد بنگلادیشی کرکٹرز کی بائیکاٹ کی دھمکی

نظم الاسلام نے بنگلادیش کے ورلڈکپ سے بائیکاٹ کی صورت میں کھلاڑیوں کو مالی ازالہ نہ کرنے سمیت سخت الفاظ استعمال کیے تھے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

19 جنوری کا ایلیمینیٹر اور کوالیفائر ون میچ اب 20 جنوری کو ہوگا۔

بی سی بی نے ملتوی ہونے والے میچز کے ٹکٹس شائقین کو ری فنڈ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

بی سی بی کے مطابق 16 جنوری کے میچز کے خریدے گئے ٹکٹس پر شائقین میچز دیکھ سکیں گے۔
Pages: [1]
View full version: بنگلادیش پریمیئر لیگ ملتوی ہونے کے خدشات ختم