سہیل آفریدی پی ٹی آئی کا اثاثہ ہیں انکو کوئی راستے سے ہٹا نہیں سکے گا، سلمان اکرم راجا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-16/1547333_3078180_salm_updates.jpgفائل فوٹوپاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی پی ٹی آئی کا اثاثہ ہیں انکو کوئی راستے سے ہٹا نہیں سکے گا۔
پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ سہیل آفریدی کو چند ماہ پہلے نہیں جانتے تھے، تفتیش کا عمل مکمل تھا پھر کیسے عدالت نے فارنزک لیب تک بات پہنچائی۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ پنجاب فارنزک لیب کی رپورٹ غیر قانونی ہے، پنجاب فارنزک لیب اور اس تفتیش کے عمل کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں مذاکرات کا ماحول نظر نہیں آرہا، جس کو اصولوں پر بات کرنی ہے وہ ہم سے بات کریں، انتخابات کو شفاف بنانا ہے، عوامی مینڈیٹ کی واپسی اور آزاد عدلیہ پر بات کریں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-15/1547058_014109_updates.jpg
سہیل آفریدی کے ساتھ سندھ میں 2 دن رعایت کی گئی، سلمان اکرم راجا
انہوں نے کہا کہ ظلم اور بربریت سے معیشت آگے نہیں جائے گی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ بات کرنی ہے تو علامہ ناصر عباس اور محمود اچکزئی کو اختیار دیا گیا ہے، ہم کسی آسائش کے لیے اور چور دروازے کے لیے بات نہیں کریں گے۔
سلمان اکرم راجا کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اب مقدمہ عوام کے سامنے رکھنا ہوگا، پہلے بھی حکومت کے پاس بیٹھے تھے، بسکٹ چائے پی اور کچھ نہیں ہوا، ملاقات کے لیے بھی وہ کہتے ہیں کہ ہم پوچھ کر بتائیں گے۔
Pages:
[1]