سرد موسم سوزش والی بیماریوں کو کیوں بڑھا دیتا ہے؟ ماہرین نے وجہ بتادی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-16/1547327_235071_News1_updates.jpg---فائل فوٹوسردیوں کے موسم میں جسم میں مختلف تبدیلیاں آتی ہیں جو سوزش والی بیماریوں اور اس کے نتیجے میں ہونے والے درد کو بڑھا دیتی ہیں، خاص طور جوڑوں کے درد جیسے کہ گٹھیا (آرتھرائٹس) کے مریض زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔
طبی ماہرین کے مطابق سردی میں خون کی نالیاں سکڑ جاتی ہیں جس سے جوڑوں تک خون اور غذائیت کی فراہمی کم ہو جاتی ہے اور درد و اکڑن بڑھ جاتی ہے۔
اس کے علاوہ ہوا کے دباؤ میں کمی جوڑوں کے اردگرد ٹشوز پر دباؤ ڈالتی ہے جس سے تکلیف میں اضافہ ہوتا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-15/1547085_041324_updates.jpg
سردیوں میں ہاتھ ہمیشہ ٹھنڈے کیوں رہتے ہیں؟ 6 ممکنہ وجوہات اور آسان حل
ماہرین کے مطابق یہ مسئلہ صرف موسم کی شدت ہی نہیں بلکہ بعض اوقات کسی اندرونی طبی خرابی کی علامت بھی ہو سکتا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
سرد موسم میں جوڑوں کو فعال رکھنے والا سیال گاڑھا ہو جاتا ہے جبکہ خشک اور ٹھنڈی ہوا ناک میں سوجن پیدا کر کے دمہ، نزلہ، سائنوس اور دیگر سانس کی بیماریوں کو بھی بگاڑ سکتی ہے۔
دھوپ کی کمی کے باعث وٹامن ڈی کی سطح کم ہو جاتی ہے جو جسم میں سوزش کو کنٹرول کرنے کے لیے ضروری ہے۔
ماہرین نے سردیوں میں سوزش کو قابو میں رکھنے کے لیے چند آسان مگر مؤثر اقدامات تجویز کیے ہیں:
سوزش کم کرنے کے لیے 8 اہم اقدامات
ماہرین کا کہنا ہے کہ سردیوں میں مچھلی، سبز پتوں والی سبزیوں، پھل، خشک میوہ جات، ہلدی اور ادرک پر مشتمل غذاؤں کا استعمال بڑھا دیں۔
پانی زیادہ پئیں تاکہ جسم میں خشکی نہ ہو۔ ہلکی پھلکی ورزش جیسے چہل قدمی یا یوگا کی عادت اپنائیں، وزن کو قابو میں رکھیں۔
روزانہ 7 سے 9 گھنٹے کی نیند پوری کریں۔ ذہنی دباؤ کم کرنے کے لیے مراقبہ یا گہری سانس کی مشق کریں۔
گرم کپڑے پہنیں اور جسم کو گرم رکھیں۔ گھروں میں نمی برقرار رکھنے کے لیے ہیومیڈیفائر کا استعمال لازمی کریں۔
ڈاکٹر سے کب رجوع کریں؟ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-14/1546740_115815_updates.jpg
موسمِ سرما کی کھانسی لمبی کیوں چلتی ہے؟ وجہ سامنے آ گئی
سردیوں کے موسم میں کھانسی کا لمبے عرصے تک برقرار رہنا ایک عام اور پریشان کُن مسئلہ بن چکا ہے جس سے متعلق ماہرین کی رائے سامنے آئی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
سرد موسم کے دوران جوڑوں میں سوجن یا درد مسلسل بڑھتا جائے، جوڑوں میں سوجن شدید سرخی آ جائے، دمہ یا سانس کے مسائل بگڑ جائیں، یا ہاضمے میں غیر معمولی تبدیلیاں آئیں تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا ضروری ہے۔
ماہرین کے مطابق بروقت احتیاط اور مناسب طرزِ زندگی اپنا کر سردیوں میں بھی سوزش والی بیماریوں پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
نوٹ: یہ ایک معلوماتی مضمون ہے، اپنی کسی بھی بیماری کی تشخیص اور اس کے علاج کےلیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
Pages:
[1]