slotcosino Publish time 2026-1-16 16:21:31

کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

کراچی:

محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں آئندہ ہفتے کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جنوب مغربی سمت سے چلنے والی ہواؤں کے سبب کراچی میں ہلکے بادلوں کے ساتھ موسم خنک ہوگیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 87 فیصد ہے۔



محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں https://img.express.pk/media/images/fog-dha1768456767-0/fog-dha1768456767-0-100x90.webp

کراچی میں شدید دھند سے حدِ نگاہ 50 میٹر رہ گئی، فلائٹ آپریشن متاثر، کئی پروازیں منسوخ https://img.express.pk/media/images/fog1766293120-0/fog1766293120-0-100x90.webp

کراچی میں شدید دھند پڑنے اور حد نگاہ صفر ریکارڈ ہونے کا امکان



کمزور مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج ملک میں داخل ہوگا، جس کے باعث کراچی میں 22 اور 23 جنوری کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ شہر میں چند روز سے سردی کی شدت میں کمی محسوس کی جا رہی ہے جبکہ گزشتہ روز ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد ہونے کے سبب شہر کے بیشتر علاقوں میں شدید دھند دیکھی گئی۔

شہر میں شدید دھند کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر ملکی اور غیر ملکی ایئرلائنز کی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں جبکہ کئی پروازوں کو منسوخ بھی کرنا پڑا۔
Pages: [1]
View full version: کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان