slotcosino Publish time 2026-1-16 16:23:57

ایران پر حملے کے متضاد اشاروں کے باوجود امریکا کی جنگی تیاری جاری ہے، امریکی میڈیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-16/1547334_463381_us_updates.jpg

امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران پر حملے کے متضاد اشاروں کے باوجود امریکا کی جانب سے جنگ کی تیاری جاری ہے۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کا کہنا ہے کہ امریکا ایران پر ممکنہ حملے کی تیاری کر رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران پر بڑے حملے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ حملے سے ایرانی حکومت کو نقصان نہیں ہوگا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-16/1547321_071255_updates.jpg
جارحیت کی گئی تو فیصلہ کن جواب دیں گے، ایران

ان کا کہنا تھا کہ ایرانی سول سوسائٹی نمائندوں کےنام پر سلامتی کونسل میں امریکی اور اسرائیلی ایجنڈا پیش کیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

امریکی عہدیدار کے مطابق ایران پر حملے سے خطے میں وسیع جنگ کا خطرہ ہے، محدود حملے مظاہرین کا حوصلہ بڑھا سکتے ہیں، مگر جبر نہیں رکے گا۔

دوسری جانب برطانوی اخبار کے مطابق امریکی حکام نے صدر کو خبردار کیا کہ محدود فوجی آپشنز اور عملی صلاحیتوں کے باعث امریکی فوج اس وقت ایران پر حملے کے لیے تیار نہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق خلیجی اتحادیوں کی کوششوں نے فی الحال جنگ ٹال دی ہے۔ صدر ٹرمپ نے آخری لمحے میں یوٹرن لیا ہے لیکن جنگ کے خطرات برقرار ہیں۔
Pages: [1]
View full version: ایران پر حملے کے متضاد اشاروں کے باوجود امریکا کی جنگی تیاری جاری ہے، امریکی میڈیا