slotcosino Publish time 2025-10-10 09:52:57

گوگی، پنکی کے دور میں پنجاب میں صرف تباہی آئی، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ گوگی اور پنکی کے دور میں پنجاب میں صرف تباہی آئی۔

لاہور میں ستھرا پنجاب پروگرام کی تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے پی ٹی آئی پر تنقید کی اور کہا کہ تبدیلی کے دعوے داروں کے دور میں ہر طرف گندگی کے ڈھیر تھے۔

انہوں نے کہا کہ گوگی اور پنکی کے دور میں پنجاب میں صرف تباہی آئی، ماضی میں صوبے میں صفائی سے متعلق کوئی کا م نہیں ہوا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-07/1517255_071527_updates.jpg
شعلےاگلتی زبانوں میں سیزفائر کی امید کیسے رکھی جاسکتی ہے؟ عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے استفسار کیا ہے کہ شعلے اگلتی زبانوں کے ساتھ ہم سے سیز فائر کی امید کیسے رکھی جاسکتی ہے؟ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے آغاز سے صوبے کے عوام نے سکھ کا سانس لیا، آپ نے پنجاب کے شہروں، دیہات کو صاف کرکے میرا سر فخر سے بلند کردیا۔

مریم نواز نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ستھرا پنجاب کے ورکرز کی تعریف کی اور انہیں سلام پیش کیا، ساتھ ہی کہا کہ ستھرا پنجاب دنیا کا سب سے بڑا صفائی کا پروگرام ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کی جیکٹ پہننا میرے لیے اعزاز ہے، یہ وردی پہن کرپیغام دیا ہے کہ آپ مجھ سے اور میں آپ سے ہوں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-07/1517275_090605_updates.jpg
سیاسی جماعتوں میں ہلکی پھلکی موسیقی چلتی رہتی ہے، طارق فضل چوہدری

وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان ہلکی پھلکی موسیقی چلتی رہتی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ سیلاب کے بعد ستھرا پنجاب کے کارکنوں نے ہر جگہ شیشے کی طرح چمکا دی، سیلاب میں ستھرا پنجاب کے ورکرز نے انسانی بند باندھ کر پانی روکا۔

وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ مریم نواز پنجاب کی بات نہیں کرے گی تو کون کرے گا؟ ان دماغوں کی بھی صفائی کی ہے جو پنجاب کی ترقی سے جلتے ہیں، دوسرے صوبوں کے لوگ محرومی کا شکار ہیں تو اپنی اپنی حکومت سے سوال کریں۔

مریم نواز نے کہا کہ سب کو پیسے ملتے ہیں، اپنی حکومتوں سے سوال کرو، گوگی پنکی کے دور میں پاکستان میں تباہی آئی، اُس دور میں ہر جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے تھے۔
Pages: [1]
View full version: گوگی، پنکی کے دور میں پنجاب میں صرف تباہی آئی، مریم نواز