ہمارا مذہب بھی امیر کی اطاعت کی تلقین کرتا ہے، میچ میں کپتان امیر ہوتا ہے: محمد رضوان
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-16/1547346_9623731_0_updates.jpgپاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں میلبرن رینیگیڈز کی جانب سے بیٹنگ کے دوران واپس بلانے پر ردعمل سامنے آگیا۔
محمد رضوان کا کہنا ہے کہ کوئی صداقت نہیں کہ میں بگ بیش لیگ چھوڑ کر واپس آرہا ہوں۔
ان کا کہنا ہے کہ بات ماننا میرا فرض ہے، ہمارا مذہب بھی امیر کی اطاعت کی تلقین کرتا ہے۔ میچ میں کپتان امیر ہوتا ہے۔
اس سے قبل بگ بیش لیگ میں محمد رضوان کو بیٹنگ کے دوران ریٹائرڈ ہرٹ کرا کر واپس بلانے پر میلبرن رینیگیڈز کی انتظامیہ نے معافی مانگ لی تھی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-12/1546096_054112_updates.jpg
بگ بیش لیگ: محمد رضوان کو سست بیٹنگ کے باعث اننگز کے دوران واپس بلا لیا گیا
میلبرن رینی گیٹس کے کپتان نے محمد رضوان کو دوران بیٹنگ واپس بلالیا، رضوان ریٹائڑڈ آوٹ ہوگئے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ذرائع کے مطابق میلبرن رینیگیڈز کے کپتان اور کوچ نے پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر سے معذرت کی۔
کپتان وِل سدرلینڈ کا کہنا تھا کہ رضوان اچھے کھلاڑی ہیں، میچ دلچسپ مرحلے میں تھا تاہم میں اپنے رویے پر شرمندہ ہوں۔
Pages:
[1]