slotcosino Publish time 2026-1-16 18:19:30

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول واپس لے لیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-16/1547387_6119790_ECP-elections_updates.jpg

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول واپس لے لیا۔

اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے 10جنوری کو اسلام آباد بلدیاتی حکومت ترمیمی آرڈیننس جاری کیا، جس میں اسلام آباد میں مقامی حکومت کا ڈھانچہ تبدیل کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مقامی حکومتوں کے الیکشنز کا موڈ بھی تبدیل کیا گیا ہے، الیکشن کمیشن اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے الیکشن کا پروگرام واپس لیتا ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں 15 فروری کو بلدیاتی الیکشن شیڈول کا اعلان کیا تھا۔
Pages: [1]
View full version: الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول واپس لے لیا