slotcosino Publish time 2026-1-16 18:19:32

جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سُک یول کو 5 سال قید کی سزا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-16/1547371_1858046_koria_updates.jpgفائل فوٹو

جنوبی کوریا کی عدالت نے ملک کے سابق صدر کو مارشل لاء کیس میں 5 سال قید کی سزا سنادی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سابق صدر یون سُک یول کو انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے اور دسمبر 2024 میں مارشل لاء کا اعلان کرنے کے الزامات پر مجرم قرار دیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2026-01-14/1546614_050912_updates.jpg
جنوبی کوریا، مارشل لا نفاذ پر سابق صدر یون سوک یول کیلئے سزائے موت کا مطالبہ

کراچی جنوبی کوریا میں مارشل لا نفاذ پر سابق صدر یون... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

سابق صدر پر مارشل لاء کے اعلان پر حکام کو اپنی گرفتاری کے وارنٹ پر عمل درآمد سے روکنے اور سرکاری دستاویزات کو من گھڑت بنانے کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔

جنوبی کوریا کے میڈیا کے مطابق سابق صدر یون سک یول کے خلاف عدالتی فیصلے کو براہِ راست دکھایا گیا۔

واضح رہے کہ استغاثہ نے سیول سینٹرل ڈسٹرکٹ کورٹ میں حتمی دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ یون سوک یول اور ان کے سابق وزیرِ دفاع کم یونگ ہیون نے اقتدار میں برقرار رہنے کے لیے ایک منظم منصوبہ بنایا تھا۔
Pages: [1]
View full version: جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سُک یول کو 5 سال قید کی سزا