ن لیگ نے ثابت کیا کہ ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، اسد عمر
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-16/1547397_7387261_Untitled-1_updates.jpgفائل فوٹوسابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کافی حد تک ثابت کیا کہ وہ سیاسی پارٹی ہے۔ مسلم لیگ ن نے یہ ثابت کیا کہ ان کا اب سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ ن لیگ ووٹ لے کر نہیں آئی، اگر ووٹ لے کر آتے تو ان کو عوام کی پریشانی ہوتی۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-16/1547395_015254_updates.jpg
مزاحمت کے بعد مفاہمت ہی ہوتی ہے، شاہ محمود قریشی
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کا اختیار محمود خان اچکزئی کو دیا ہے، وہ بہتر فیصلہ کرسکتے ہیں کہ کیا کرنا ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے کہا کہ پاکستان جیسے ملک میں جمہوریت کے علاوہ کوئی حل نہیں، آپ کو ایک بار پھر ساتھ بیٹھنا ہوگا، ایک نیا میثاق جمہوریت بنانا ہوگا۔
اسد عمر نے کہا کہ ایران کی صورت حال انتہائی خطرناک اور تشویشناک ہے، ایران کے معاملے پر پاکستان نے بڑا مثبت کردار ادا کیا ہے۔
قبل ازیں اسد عمر نے کمرہ عدالت میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات کر کے ان کی خیریت دریافت کی۔
Pages:
[1]