زارا نور عباس کی جذباتی پوسٹ، بیٹی کی تصویر کے ساتھ دفن ہونے کی خواہش
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-16/1547398_2516413_WhatsApp-Image-2026-01-16-at-2_04_42-PM_updates.jpegفائل فوٹوزمعروف پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک نہایت جذباتی اور دل کو چھو لینے والی پوسٹ شیئر کردی، جس نے مداحوں کو گہری سوچ میں مبتلا کردیا۔
زارا نے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک اقتباس ری پوسٹ کیا، جو ماں بننے کے احساسات اور والدین کی بےلوث محبت کی عکاسی کرتا ہے۔
اس اقتباس میں لکھا تھا کہ جب میں مر جاؤں تو مجھے اپنے بچوں کی تصویر کے ساتھ دفن کرنا، کیونکہ میری زندگی کی سب سے بڑی کامیابی میرا کیریئر، میرا گھر یا میری کمائی نہیں، بلکہ وہ بےخوابی کی راتیں ہیں جو میں نے گزاری ہیں، وہ ننھے ہاتھ جو میں نے تھامے، وہ ہنسی، وہ آنسو اور ہر وہ گلے لگانا جس نے مجھے شفا دی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-16/1547398_8228831_WhatsApp-Image-2026-01-15-at-4_23_25-PM_updates.jpeg
واضح رہے کہ زارا نور عباس 2021 میں اپنے بیٹے اورنگزیب کی پیدائش کے وقت ایک ناقابلِ بیان صدمے سے گزریں، جب ان کا بیٹا مردہ پیدا ہوا، اس افسوسناک واقعے کا ذکر ان کے شوہر اور اداکار اسد صدیقی بھی مختلف انٹرویوز میں کر چکے ہیں، جہاں انہوں نے اس کٹھن دور میں درپیش جذباتی مشکلات پر بات کی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-04-06/1457998_023545_updates.jpg
زارا نور عباس اور اسد صدیقی نے بیٹی نورِ جہاں کا چہرہ دنیا کو دکھا دیا
زارا نور عباس اور اسد صدیقی نے بیٹی نورِ جہاں کا چہرہ دنیا کو دکھا دیا۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
یہ سانحہ زارا اور اسد کی زندگی کا ایک نہایت تکلیف دہ باب تھا، جس نے انہیں گہرے غم اور خود احتسابی کے مرحلے سے گزارا۔
تاہم زارا کی بیٹی نورِ جہاں صدیقی ان کی زندگی میں امید اور روشنی کی کرن بن کر آئیں، بیٹی کی موجودگی نے زارا کو ماضی کے زخموں سے نکلنے میں مدد دی اور ماں بیٹی کے رشتے نے انہیں جذباتی سہارا فراہم کیا۔
زارا نور عباس کا شمار پاکستان کی باصلاحیت اور ورسٹائل اداکاراؤں میں ہوتا ہے، انہوں نے ’خاموشی‘، ’عہدِ وفا‘، ’دیوارِ شب‘، ’لمحے‘ اور ’قید‘ جیسے ڈراموں میں یادگار کردار ادا کیے، حال ہی میں وہ ڈرامہ دل ڈھونڈتا ہے پھر وہی میں نظر آئیں، جو خاندانی اقدار، محبت اور رشتوں کے گرد گھومتی کہانی ہے۔
Pages:
[1]