ایسا کیا ہوا جو مایا خان لائیو شو کے دوران جذباتی ہوکر رو پڑیں؟
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-16/1547403_1568422_%D8%A8%D9%86%DA%86%D9%86_updates.jpg— اسکرین گریب
پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ و میزبان مایا خان لائیو شو کے دوران اپنی دوست کی مخلصی بیان کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں۔
حال ہی میں مایا خان نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئیں، جہاں پروگرام کے دوران وہ اپنے مخلص دوستوں کا ذکر کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور آبدیدہ ہو گئیں۔
دوستی کے موضوع پر بات کرتے ہوئے مایا خان نے کہا کہ میں بےحد خوش نصیب ہوں جو میرے پاس مخلص دوست موجود ہیں۔ یہ اللّٰہ تعالیٰ کی طرف سے دیا گیا تحفہ ہیں۔ میرے اردگرد اتنے مخلص لوگ ہیں، یہ سوچ کر ہی میں جذباتی ہو جاتی ہوں۔ جب بھی مجھے یہ احساس ہوتا ہے کہ میرے دوست صرف ایک فون کال کی دوری پر ہیں تو میری آنکھوں سے آنسو نکل آتے ہیں۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-14/1546783_041014_updates.jpg
جو کچھ کمایا سابق شوہر نے سب کچھ قبضے میں لے لیا تھا: مایا خان کا انکشاف
پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکارہ و میزبان مایا خان نے انکشاف کیا ہے کہ میرے سابق شوہر نے میری تمام جمع پونجی مجھے سے لے لی تھی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے میزبان اور شو کے دیگر مہمانوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس آپ جیسے بےشمار دوست ہیں۔ جب میں اپنے دوستوں کو فون کر کے کہتی ہوں کہ مجھے بات کرنی ہے، تو وہ فوراً میرے پاس پہنچ جاتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ میرا یہ مطلب نہیں کہ دوست ہر وقت ساتھ ہوں، مگر جب بھی ضرورت پڑے، وہ موجود ہوتے ہیں۔ میں واقعی خوش قسمت ہوں کہ میرے اردگرد اتنے خیال رکھنے والے لوگ ہیں۔
Pages:
[1]