’آسان یا مشکل راستہ‘، ٹرمپ کی ایک بار پھر حماس کو غیر مسلح ہونے کی دھمکی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-16/1547412_6777589_News11_updates.jpgامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے آغاز پر حماس سے فوری طور پر غیر مسلح ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی آمیز لہجے میں کہا ہے کہ حماس یہ کام ’آسان طریقے سے یا مشکل طریقے سے‘ کر سکتی ہے۔
ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حماس تمام وعدے فوراً پورے کرے جس میں آخری اسرائیلی قیدی ران گویلی کی لاش کی واپسی اور مکمل طور پر حماس کا غیر مسلح ہونا شامل ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-15/1519675_091537_updates.jpg
حماس کو غیرمسلح ہونا ہوگا، نہ ہوئی تو ہم کر دیں گے: ڈونلڈ ٹرمپ
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ حماس غیر مسلح ہونے پر آمادہ ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
امریکا کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں حماس کی باقی ذمہ داریاں اب بھی پوری نہیں ہوئیں۔ دوسرے مرحلے میں امریکا حماس کے اسلحے کے خاتمے اور ایک بین الاقوامی امن فورس کی تعیناتی پر کام کرے گا تاہم حماس کا مؤقف ہے کہ جب تک اسرائیل غزہ سے مکمل انخلا نہیں کرتا وہ اسلحہ نہیں چھوڑے گی۔
دوسری جانب اسرائیل جنگ بندی کے باوجود غزہ میں حملے جاری رکھے ہوئے ہے اور مشرقی غزہ کی نام نہاد ’ییلو لائن‘ سے فوجی انخلا بھی نہیں کیا۔ اسرائیل نے امدادی سامان کی فراہمی بھی محدود کر رکھی ہے۔
جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے تحت غزہ میں 15 رکنی فلسطینی ٹیکنوکریٹ کمیٹی انتظام سنبھالے گی جس کی نگرانی ایک ’بورڈ آف پیس‘ کرے گا جس کے صدر امریکی صدر ٹرمپ ہوں گے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-30/1542086_013113_updates.jpg
حماس کو جلد غیر مسلح کرنا ہوگا، امریکی صدر
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ امن منصوبے کے اگلے مرحلے کے لیے ضروری ہے کہ حماس کو جلد غیر مسلح کیا جائے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
واضح رہے کہ غزہ میں خوراک، پانی، ادویات اور ایندھن کی شدید قلت برقرار ہے۔
اقوامِ متحدہ اور امدادی اداروں کے مطابق اسرائیل نے مطلوبہ مقدار میں انسانی امداد کی اجازت نہیں دی جس کے باعث انسانی بحران بدستور سنگین ہے۔
Pages:
[1]