پاکستان سے تعلقات حقیقنی معنوں میں مفید ہیں، ولادیمیر پیوٹن
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-16/1547463_7314932_Viladimir_updates.jpgاے ایف پیروسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ پاکستان سے تعلقات حقیقی معنوں میں باہمی طور پر مفید ہیں۔
پاکستان اور روس کے تعلقات سے متعلق ولادیمیر پیوٹن کی گفتگو روسی سفارتخانے نے جاری کردی ہے۔
روسی سفارتخانے کے اعلامیے کے مطابق روسی صدر نے روس اور پاکستان کےتعلقات سے متعلق بات کی۔ ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد شنگھائی تعاون تنظیم کا مکمل رکن ہے، جو خطے کی سب سے بڑی علاقائی تنظیم ہے، روس پاکستان تعلقات حقیقی معنوں میں باہمی طور پر مفید ہیں۔
Pages:
[1]