slotcosino Publish time 2026-1-17 03:26:07

اسرائیلی فوج کا خراب جنگی ہیلی کاپٹر ریسکیو کے دوران گر کر تباہ

مقبوضہ بیت المقدس کے نواحی علاقے میں ایک اسرائیلی فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا۔

حکام کے مطابق یہ واقعہ ایک خراب ہیلی کاپٹر کو منتقل کرنے کی کارروائی کے دوران پیش آیا تاہم حادثے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اطلاعات کے مطابق حادثہ اسرائیلی بستی گوش عتصیون کے قریب ایک رہائشی علاقے کے نزدیک پیش آیا لیکن واقعے کے وقت وہاں کوئی شہری موجود نہیں تھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-16/1547443_064449_updates.jpg
غزہ میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں میں حماس رہنما سمیت 12 فلسطینی شہید

رپورٹس کے مطابق 10 اکتوبر 2025 کو نافذ ہونے والی جنگ بندی کے بعد سے اب تک اسرائیلی کارروائیوں میں 463 فلسطینی شہید جبکہ 1,269 زخمی ہو چکے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

حکام کے مطابق مذکورہ کارروائی ایک بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کو منتقل کرنے کے لیے کی جارہی تھی جو گزشتہ کئی دنوں سے ایک دور افتادہ اور دشوار گزار مقام پر پھنسا ہوا تھا اور اسے زمینی راستے سے منتقل کرنا ممکن نہیں تھا۔

اس مقصد کے لیے اسرائیلی فضائیہ نے ایک ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹر، سی اسٹیلین، کو استعمال کیا تاکہ خراب بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کو دوسرے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اٹھا کر دوسری جگہ منتقل کیا جائے۔

تاہم اس منتقلی کے دوران بلیک ہاک کو تھامنے والے حفاظتی آلات نے کام کرنا چھوڑ دیا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر زمین پر جاگرا۔

اسرائیلی فضائیہ کے سربراہ تومر بار نے اس واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک فوجی تحقیقاتی کمیٹی قائم کرنے کا حکم دیا ہے۔
Pages: [1]
View full version: اسرائیلی فوج کا خراب جنگی ہیلی کاپٹر ریسکیو کے دوران گر کر تباہ