سندھ واحد صوبہ ہے جو وزیراعظم صحت کارڈ استعمال نہیں کر رہا، مصطفیٰ کمال
وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ وزیراعظم صحت کارڈ ملک میں صحت کی سہولتیں عوام تک پہنچانے کا تاریخی قدم ہے، سندھ واحد صوبہ ہے جو وزیراعظم صحت کارڈ استعمال نہیں کر رہا۔اسلام آباد میں وزیراعظم صحت کارڈ کے اجرا کی تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ پروگرام میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے 70 اور کراچی کے 16 اسپتال شامل ہیں، حکومت صحت کی سہولیات ہر شہری تک پہنچانے کے لیے پُرعزم ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-16/1547439_054457_updates.jpg
حکومت عوام کو صحت کی سہولتوں کا حق دہلیز پر فراہم کر رہی ہے، وزیراعظم
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ صحت کی سہولتیں ہر شہری کا بنیادی حق ہیں، حکومت عوام کو صحت کی سہولتوں کا حق دہلیز پر فراہم کر رہی ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اسی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف کا بھی کہنا تھا کہ صحت کی سہولتیں ہر شہری کا بنیادی حق ہیں، حکومت عوام کو صحت کی سہولتوں کا حق دہلیز پر فراہم کر رہی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ صحت کارڈ پروگرام کا آغاز 2016 میں میاں نواز شریف نے کیا تھا، صحت کارڈ پروگرام صوبوں میں پھیلا اور لاکھوں خاندان مستفید ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم صحت کارڈ کا اجرا عوامی فلاح کے عزم کا تسلسل ہے ، تھرڈ پارٹی کے ذریعے پروگرام میں شفافیت یقینی بنائی جائے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب میں صحت کارڈ بھی تقسیم کیے۔
Pages:
[1]