ٹرمپ کے منصوبے کے تحت غزہ بورڈ کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-17/1547545_5687665_trump_updates.jpgفائل فوٹووائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کے منصوبے کے تحت غزہ بورڈ کے ناموں کا اعلان کر دیا۔
میجر جنرل جیسپر جیفرز عالمی استحکام فورس کے کمانڈر مقرر کیے گئے ہیں، بورڈ آف پیس میں مارکو روبیو، اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر شامل ہیں۔
ٹونی بلیئر، مارک روون، اجے بنگا اور رابرٹ گیبریل بھی بورڈ آف پیس میں شامل ہیں۔
آریے لائٹ اسٹون اور جوش گرون بام بورڈ آف پیس کے لیے سینئر مشیر مقرر کیے گئے ہیں۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق نکولے ملادینوف بورڈ آف پیس کے ایگزیکٹو رکن مقرر کیے گئے ہیں۔
نکولے ملادینوف غزہ کے لیے نمائندہ اعلیٰ کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔
Pages:
[1]