سرگودھا: شدید دھند کے باعث ٹرک کو حادثہ، 7 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-17/1547583_8251799_accident_updates.jpgفائل فوٹوسرگودھا میں شدید دھند کے باعث ٹرک کو حادثہ پیش آیا ہے، واقعے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ کئی زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹرک گلا پوربنگلہ نہر میں گرگیا، نہرخشک تھی، ٹرک کے نیچے دب کر 7 افراد جاں بحق ہوگئے، حادثے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرک میں 18 افراد سوار تھے۔ موقع پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
Pages:
[1]