لاہور میں محفوظ بسنت کیلئے 27 نکاتی سیکیورٹی پلان عدالت میں جمع
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-17/1547674_4989725_02_updates.jpg—فائل فوٹولاہور میں محفوظ بسنت کے لیے پولیس نے 27 نکاتی سیکیورٹی پلان لاہور ہائی کورٹ میں جمع کروا دیا۔
سیکیورٹی پلان کے مطابق بسنت کے دنوں میں فری رکشا سروس کے لیے 5 ہزار رکشے فراہم کیے جائیں گے۔ ریڈ زونز میں بغیر انٹینا موٹر سائیکل لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-15/1547091_034417_updates.jpg
پنجاب میں پتنگ بازی پر سخت کارروائی کی ہدایت
محکمہ داخلہ کے مطابق پنجاب میں پتنگ سازی اور پتنگ بازی پر پابندی برقرار ہے، پتنگ بازی پر 5 سال قید اور 20 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
عدالت میں جمع کروائے گئے سیکیورٹی پلان میں کہا گیا ہے کہ موٹر سائیکل سوار دونوں افراد کے لیے ہیلمٹ لازمی ہوگا۔ پتنگ اڑانے کے لیے صرف منظورہ شدہ کاٹن کا دھاگا استمعال کرنے کی اجازت ہوگی۔
سیکیورٹی پلان کے مطابق کیمیکل اور دھاتی ڈور بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے کوئیک رسپانس ٹیمز موجود رہیں گی۔
Pages:
[1]