slotcosino Publish time 2026-1-17 16:25:23

ڈونلڈ ٹرمپ کی گرین لینڈ کے حمایتی ممالک پر ٹیرف لگانے کی دھمکی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-17/1547679_9496551_News5_updates.jpg
---فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ گرین لینڈ امریکا کی قومی سلامتی کے لیے انتہائی اہم ہے۔ اگر دیگر ممالک نے گرین لینڈ پر امریکی کنٹرول کی حمایت نہ کی تو وہ ان پر تجارتی ٹیرف عائد کر سکتے ہیں۔

گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ گرین لینڈ کی اسٹریٹیجک جغرافیائی حیثیت اور معدنی وسائل امریکا کے لیے ضروری ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے مزید کہا کہ اگر امریکا نے گرین لینڈ پر قبضہ نہ کیا تو قومی سلامتی میں بڑا خلا پیدا ہو جائے گا، اس معاملے پر اِن کی نیٹو سے بات چیت جاری ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-15/1547060_020803_updates.jpg
ٹرمپ کی معدنیات پر نظر: امریکی صدر کے ارادوں سے گرین لینڈ کے لوگ خوفزدہ

گرین لینڈ کے رہائشی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گرین لینڈ پر قبضے کے بیان پر شدید تشویش اور پریشانی کا شکار ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اس معاملے پر امریکی سینیٹر کرس کونز کا کہنا ہے کہ واشنگٹن میں دیے گئے زیادہ تر بیانات محض بیان بازی ہیں اور حقیقت میں گرین لینڈ ایک اتحادی ہے، کوئی جائیداد نہیں۔

ادھر ڈنمارک اور گرین لینڈ کے حکام نے امریکی دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرین لینڈ کے مستقبل کا فیصلہ صرف ڈنمارک اور گرین لینڈ کے عوام کر سکتے ہیں۔

ڈنمارک نے اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر گرین لینڈ میں اپنی فوجی موجودگی بڑھانے کا بھی اعلان کیا ہے۔

گرین لینڈ میں ڈنمارک کی جوائنٹ آرکٹک کمانڈ کے سربراہ میجر جنرل سورن اینڈرسن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کی توجہ امریکا نہیں بلکہ ممکنہ روسی سرگرمیوں پر ہے، نیٹو اتحادیوں کے درمیان کسی فوجی تصادم کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-15/1547005_101405_updates.jpg
ڈنمارک اور گرین لینڈ کے امریکی حکومت سے مذاکرات ناکام: ٹرمپ انتظامیہ کی قبضے کی خواہش برقرار

ڈنمارک اور گرین لینڈ کے وزرائے خارجہ نے واشنگٹن میں امریکی حکام سے مذاکرات کے لیے ملاقات کی تاہم گرین لینڈ کے مستقبل پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہ آ سکی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

دوسری جانب ٹرمپ کے خصوصی ایلچی برائے گرین لینڈ جیف لینڈری نے اعلان کیا ہے کہ وہ مارچ میں گرین لینڈ کا دورہ کریں گے اور انہیں امید ہے کہ اس معاملے پر کوئی معاہدہ طے پا سکتا ہے تاہم ڈنمارک نے واضح مؤقف میں کہا ہے کہ گرین لینڈ پر امریکی کنٹرول ان کے لیے ’ریڈ لائن‘ ہے۔
Pages: [1]
View full version: ڈونلڈ ٹرمپ کی گرین لینڈ کے حمایتی ممالک پر ٹیرف لگانے کی دھمکی