بنگلادیش کا آئی سی سی وفد میں شامل بھارتی اہلکار کو ویزا دینے سے انکار
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-17/1547681_8271016_04_updates.jpg—فائل فوٹوبنگلادیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے وینیوز کے معاملے پر بنگلادیش کا دورہ کرنے والے آئی سی سی وفد میں شامل بھارتی اہلکار کو ویزا دینے سے انکار کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی کے دو رکنی وفد نے ورلڈکپ کے وینیوز کے معاملے پر بنگلادیش کا دورہ کرنا تھا۔
آئی سی سی وفد میں ہیڈ آف اینٹی کرپشن اینڈ سیکیورٹی اینڈریو ایپہگریو اور بھارت سے تعلق رکھنے والے سینئر ایگزیکٹو شامل تھے، بنگلادیش نے صرف ہیڈ آف اینٹی کرپشن اینڈ سیکیورٹی کو ویزا جاری کیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-13/1546441_032357_updates.jpg
بنگلادیش کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت پر ڈیڈ لاک برقرار
بی سی بی کا کہنا ہے کہ ویڈیو کانفرنس میں بنگلا دیش نے ایک بار پھر اپنے میچز بھارت سے منتقل کرنے کا مؤقف دہرایا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اینڈریو ایپہگریو دو روزہ دورے پر آج بنگلادیش پہنچیں گے۔ آئی سی سی وفد کے دورے کا مقصد ورلڈکپ کے وینیوز کی تبدیلی پر بات چیت کرنا تھی۔
واضح رہے کہ بنگلادیش نے سیکیورٹی خدشات کے باعث ورلڈکپ کےلیے بھارت نہ جانے کا اعلان کر رکھا ہے۔
Pages:
[1]