slotcosino Publish time 2026-1-17 17:04:43

کراچی میں بچوں سے زیادتی کرنے والے ملزم کی گرفتاری بڑی کامیابی ہے، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-17/1547687_9505121_cm_updates.jpgفائل فوٹو

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں بچوں سے زیادتی میں ملوث ملزم کی گرفتاری پر پولیس کو شاباش دی ہے۔

اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ چائلڈ ابیوز کے کیسز کسی صورت برداشت نہیں کروں گا، کراچی میں بچوں سے زیادتی کرنے والے ملزم کی گرفتاری بڑی کامیابی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ابھی تک صرف 7 متاثرین سامنے آئے ہیں، پولیس باقی متاثرین کو تلاش کرے، ملزم کے خلاف شواہد کی بنیاد پر کیس عدالت میں لے جایا جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اے آئی جی کو ہدایت دی کہ مجھے روزانہ کی بنیاد پر کیس کی پیشرفت رپورٹ دی جائے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-17/1547685_115826_updates.jpg
کراچی: ایسٹ انویسٹی گیشن ون کی بڑی کارروائی، 100 سے زائد بچوں سے زیادتی کا ملزم گرفتار

عثمان سدوزئی کا بتانا ہے کہ عمران موٹرسائیکل کا بچوں کو لالچ دے کر ساتھ لے جاتا تھا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے لیے بچوں سے زیادتی ناقابلِ قبول ہے، بچوں کے تحفظ کے لیے حکومتِ سندھ نے کئی اقدامات کیے ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ پولیس ملزمان کو سزا دلوانے کے لیے بھرپور اقدامات کرے، شہر میں کسی درندے کے لیے کوئی جگہ نہیں۔
Pages: [1]
View full version: کراچی میں بچوں سے زیادتی کرنے والے ملزم کی گرفتاری بڑی کامیابی ہے، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ