slotcosino Publish time 2026-1-17 17:43:35

تشدد اور دہشتگردی میں اسرائیلی کردار کے ناقابل تردید شواہد ہیں: ایران

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-17/1547689_5363349_07_updates.jpg—فائل فوٹو

ایران نے کہا ہے کہ تشدد اور دہشت گردی میں اسرائیلی کردار کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں۔

ایک بیان میں ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فلسطینی عوام کی نسل کشی میں جی سیون ممالک اسرائیل کے ساتھ براہ راست شریک ہیں، ایرانی قوم 2025 میں اسرائیلی حملوں میں شہری ہلاکتوں کو فراموش نہیں کرے گی۔

ایرانی وزارت خارجہ نے مطالبہ کیا ہے کہ جی سیون ایران کے داخلی معاملات میں غیرقانونی مداخلت بند کرے، غیرقانونی پابندیاں ختم کی جائیں اور انسانی حقوق کو سیاسی ہتھیار نہ بنایا جائے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2026-01-17/1547607_053844_updates.jpg
ایران میں احتجاجی مظاہرے ماندپڑ گئے، ہزاروں گرفتاریاں، سخت سیکورٹی

کراچی ایران میں احتجاجی مظاہرے ماندپڑ گئے، سخت... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

وزارت خارجہ نے کہا کہ انسانی حقوق کے نام پر تشدد اور دہشت گردی کی حوصلہ افزائی ناقابل قبول ہے۔ 8 سے 10 جنوری کے دوران مظاہرین اور سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے کیے گئے۔

امریکی اور اسرائیلی حکام کے بیانات تشدد پر اکسانے کا واضح ثبوت ہیں، ایران پُرامن احتجاج کے حق کا احترام کرتا ہے، آئین کے تحت شہری حقوق کا پابند ہے، ریاست شہریوں کے تحفظ اور امن وامان برقرار رکھنے کی مکمل ذمے داری نبھائے گی۔ بیرونی سرپرستی میں دہشت گردی کے خلاف قومی سلامتی کا دفاع کیا جائے گا۔
Pages: [1]
View full version: تشدد اور دہشتگردی میں اسرائیلی کردار کے ناقابل تردید شواہد ہیں: ایران