slotcosino Publish time 2026-1-17 20:58:26

پارٹی میں مشاورت ہوتی ہے لیکن حتمی فیصلہ نواز شریف کرتے ہیں: اعظم نذیر تارڑ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-17/1547716_2235569_13_updates.jpgفائل فوٹو

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ پارٹی میں مشاورت ہوتی ہے لیکن حتمی فیصلہ نواز شریف کرتے ہیں۔

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمود خان اچکزئی پرانے سیاست دان ہیں، نواز شریف پرانے ساتھیوں کی قدر کرتے ہیں۔

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ آئینی اور قانونی طور پر اپوزیشن لیڈر کی تقرری کا طریقہ کار وضع ہے، اپوزیشن لیڈر کی تقرری کا عمل اسپیکر کی سربراہی میں مکمل ہوا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2026-01-17/1547482_035238_updates.jpg
محمود اچکزئی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر، سینیٹ میں راجہ ناصر جلد عہدہ سنبھالیں گے، اعتماد بحالی کی جانب قدم، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں بھی اپوزیشن لیڈر کی تقرری کا معاملہ جلد حل ہو جائے گا، شہباز شریف نے جس دن حلف لیا اسی دن مذاکرات کی بات کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کہا تھا باقی معاملات کو چھوڑیں، آئیں میثاق معیشت کریں، 2 چار افراد کی رہائی کا معاملہ ایک طرف، لوگوں نے آپ کو عوام کے بھلے کے لیے ووٹ دیے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جیل میں ملاقات ایک قانونی معاملہ ہے، سزا یافتہ شخص اسی لیے جیل میں رکھا جاتا ہے کہ وہ روز مرہ زندگی میں سیاسی معاملات نہ کرے، جو چیز بلا واسطہ ممکن نہیں وہ بلواسطہ بھی ممکن نہیں ہے۔

وزیر قانون کا یہ بھی کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے بھی موجود ہیں، سزا یافتہ شخص ملکی سیاست نہیں چلاسکتا، مجھے نہیں سمجھ آتی اپوزیشن ہر معاملے میں کہتی ہے بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کرنی ہے، اپوزیشن کو سمجھنا چاہیے کہ سیاسی معاملات کا بھی طریقہ کار ہوتا ہے۔
Pages: [1]
View full version: پارٹی میں مشاورت ہوتی ہے لیکن حتمی فیصلہ نواز شریف کرتے ہیں: اعظم نذیر تارڑ