ہم نے ایران سے پاکستانیوں کی وطن واپسی میں ہر ممکن مدد کی: پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-17/1547720_1699886_14_updates.jpg—فائل فوٹوایران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے کہا ہے کہ ہم نے ایران سے پاکستانیوں کی وطن واپسی میں ہر ممکن مدد کی۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران سے بذریعہ سڑک پاکستان سفر کرنے والے طلبا و شہری ایرانی بارڈر اوقات کی پابندی کریں۔ ایران کے بارڈر اوقات صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ہیں۔
مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ آج 4 پاکستانی طالبات گبد ریمدان بارڈر پر پھنس گئیں، پاکستانی سفارتخانے کی درخواست پر ایران نے طویل ویک اینڈ کے باوجود فوری سہولت فراہم کی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-17/1547719_034032_updates.jpg
تازہ ایران مخالف فسادات مختلف تھے جس میں ٹرمپ ذاتی طور پر ملوث تھے، آیت اللّٰہ خامنہ ای
اپنے ایک بیان میں آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا کہ تازہ ہونے والے ایران مخالف فسادات مختلف تھے جس میں امریکی صدر ذاتی طور پر ملوث تھے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
پاکستان کے سفیر نے کہا کہ ایرانی حکام کے تعاون پر تہہ دل سے شکر گزار ہیں، بلوچستان حکومت کی بروقت مداخلت پر بھی مشکور ہیں، خواتین اور بچے تافتان زاہدان بارڈر کے ذریعے سفر کو ترجیح دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سفارتی ذرائع کے مطابق ایران سے گزشتہ 5روز میں 300 سے زائد پاکستانی شہری وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔
Pages:
[1]