slotcosino Publish time 2026-1-17 22:55:31

انڈر 19 ورلڈ کپ میچ، بنگلادیش، بھارت کی ٹیموں کے کپتانوں نے ٹاس کے وقت ہاتھ نہیں ملایا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-17/1547730_5678855_match_updates.jpgفوٹو: ایکس آئی سی سی

کرکٹ میچوں میں ہاتھ نہ ملانے کا مسئلہ سنگین ہوگیا۔ بلاوایو میں آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے میچ سے پہلے بنگلادیش اور بھارت کی ٹیموں کے کپتانوں نے ٹاس کے وقت ہاتھ نہیں ملایا۔

مستفیض الرحمٰن کو آئی پی ایل سے نکالنے پر بھارت اور بنگلادیش کرکٹ میں کشیدگی برقرار ہے۔

بنگلادیش کی ٹیم بھارت میں کھیلنے سے انکار کر چکی ہے۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھارت اور سری لنکا میں ہونا ہے۔

اس سے پہلے پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان بھی میچ سے پہلے ہاتھ نہیں ملائے گئے تھے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-17/1547681_113731_updates.jpg
بنگلادیش کا آئی سی سی وفد میں شامل بھارتی اہلکار کو ویزا دینے سے انکار

آئی سی سی کے دو رکنی وفد نے ورلڈ کپ کے وینیوز کے معاملے پر بنگلادیش کا دورہ کرنا تھا: بھارتی میڈیا https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

دوسری جانب ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے بنگلادیش اور بھارت کے درمیان تنازعہ میں نیا موڑ آیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلادیش نے آئی سی سی وفد میں شامل بھارتی اہلکار کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا۔ آئی سی سی کےدو رکنی وفد کو ورلڈ کپ کے وینیوز کے معاملے پر بنگلادیش کا دورہ کرنا تھا۔

آئی سی سی وفد میں ہیڈ آف اینٹی کرپشن اینڈ سیکیورٹی اور بھارت سے تعلق رکھنے والے سینیئر ایگزیکٹو شامل تھے۔

بنگلادیش نے صرف ہیڈ آف اینٹی کرپشن اینڈ سیکیورٹی کو ویزہ جاری کیا۔

آئی سی سی وفد کے دورے کا مقصد ورلڈکپ کے وینیوز کی تبدیلی پر بات چیت کرنا تھی۔
Pages: [1]
View full version: انڈر 19 ورلڈ کپ میچ، بنگلادیش، بھارت کی ٹیموں کے کپتانوں نے ٹاس کے وقت ہاتھ نہیں ملایا