اے آر رحمان کے بیان نے بالی ووڈ میں نئی بحث چھیڑ دی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-17/1547736_22180_ar-rehman_updates.jpgرحمان نے کہا تھا کہ اب وہ لوگ فیصلے کر رہے ہیں جو تخلیقی نہیں ہیں: کولاج بھارتی میڈیااے آر رحمان کے ہندی فلم انڈسٹری میں طاقت کے توازن میں تبدیلی سے متعلق حالیہ بیان نے نئی بحث چھیڑ دی۔
آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار نے انکشاف کیا کہ گزشتہ آٹھ برسوں کے دوران ان کے پاس آنے والے کام میں کمی آئی ہے، جس کی وجہ وہ فیصلہ سازی کے اختیار میں تبدیلی کو قرار دیتے ہیں۔
رحمان نے کہا تھا کہ اب وہ لوگ فیصلے کر رہے ہیں جو تخلیقی نہیں ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-15/1547122_082950_updates.jpg
جو لوگ تخلیقی نہیں، اب ان کے پاس طاقت ہے، اے آر رحمان
59 سالہ گلوکار نے کہا کہ فلم تال تک وہ خود کو بالی ووڈ میں ایک آؤٹ سائیڈر ہی محسوس کرتے تھے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے مزید کہا کہ اس تبدیلی میں ایک فرقہ وارانہ پہلو بھی ہو سکتا ہے، اگرچہ اس کا براہِ راست اظہار نہیں کیا جاتا۔ مجھے افواہوں کے ذریعے بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے آپ کو بک کیا تھا، لیکن میوزک کمپنی نے آگے بڑھ کر اپنے پانچ کمپوزرز کو رکھ لیا۔
اے آر رحمان جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والے پہلے موسیقار ہیں جنہوں نے ہندی فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اور خود کو منوایا۔ انہوں نے اس صورتحال پر ہمیشہ کی طرح پُرسکون ردِعمل دیا اور کہا کہ یہ تو بہت اچھا ہے، میرے لیے آرام ہی سہی، میں اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزار سکتا ہوں۔
رحمان کے ان تبصروں پر ردِعمل دیتے ہوئے معروف گلوکار ہری ہرن نے کہا کہ موجودہ نظام نہ مکمل طور پر سیاہ ہے اور نہ ہی سفید۔ یہ ایک گرے ایریا ہے۔ میری واقعی خواہش ہے کہ زیادہ تخلیقی لوگ، یا کم از کم وہ لوگ جو موسیقی کو صحیح معنوں میں سمجھتے ہوں، ایسے فیصلے کریں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-21/1530516_072325_updates.jpg
والدین کو رشتہ داروں نے گھر سے نکال کر سڑک پر پھینک دیا تھا، اے آر رحمان
میری عمر 9 برس تھی تو والد اور دادی کا انتقال ہوگیا جس کے بعد میں نے گھر کو چلانے کی ذمہ داری سنبھالی: اے آر رحمانhttps://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ہری ہرن نے اس بات پر زور دیا کہ موسیقی کے معاملے میں حساسیت کو تجارتی مفادات پر فوقیت دینی چاہیے۔ آپ کو پہلے تخلیق کے بارے میں سوچنا چاہیے اور بعد میں پیسے کے بارے میں۔ اگر فن میں صرف پیسے کو ترجیح دی جائے تو پھر مستقبل کا کوئی اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔
موسیقار اور گلوکار لیسلی لیوس نے بھی اس بات سے اتفاق کیا کہ طاقت کا توازن ضرور بدلا ہے، تاہم ان کا خیال ہے کہ یہ تبدیلی قدرتی طور پر آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہا کہ خود میوزک انڈسٹری میں تبدیلی آئی ہے۔ اب صرف پرانے کھلاڑی نہیں رہے۔ نئے خیالات کے ساتھ نئے لوگ آئے ہیں اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز نے پورا منظرنامہ بدل دیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2024-12-08/1418826_115356_updates.jpg
اے آر رحمان موسیقی سے وقفہ لینے والے ہیں؟ بچوں نے وضاحت دے دی
علیحدگی کا اعلان کرنے کے بعد یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ معروف موسیقار اے آر رحمان سال بھر کے لیے موسیقی سے وقفہ لینے والے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
لیوس نے نشاندہی کی کہ یوٹیوب اور انسٹاگرام جیسے پلیٹ فارمز نے فنکاروں کو اپنا ہی لیبل بننے کا موقع دیا ہے، جس سے پیداوار میں اضافہ ہوا ہے، لیکن فیصلہ سازی مزید کارپوریٹ ہو گئی ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ پہلے ہمیں جانچنے والے لوگ تجربہ اور تخلیقی حس رکھتے تھے۔ آج یہ سب کچھ بہت کارپوریٹ ہو چکا ہے۔ فیصلہ کرنے والا اکثر اپنی ملازمت کو محفوظ رکھنے کے بارے میں سوچتا ہے۔ ہو سکتا ہے وہ موسیقی سے محبت کرتا ہو، لیکن ہمیشہ یہ تجربہ نہیں رکھتا کہ صحیح فنکار کا انتخاب کر سکے۔
Pages:
[1]