slotcosino Publish time 2026-1-18 00:13:32

فواد چوہدری نے نواز شریف سے اپیل کردی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-17/1547737_4784838_FawadNawaz_updates.jpgفائل فوٹو

سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور سینئر سیاستدان فواد چوہدری نے حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے اپیل کی ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں فواد چوہدری نے نواز شریف سے ملک کا موجودہ سیاسی ٹمپریچر نیچے لانے کےلیے کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-16/1547457_085322_updates.jpg
محمود اچکزئی اور نواز شریف کے رابطے کا علم نہیں، رانا ثناء

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ محمود اچکزئی اور نواز شریف کے رابطے کا مجھے علم نہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے کہا کہ نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی نے وزیراعظم شہباز شریف کو ملاقات کی درخواست کی ہے، ان کا جواب نہیں آیا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام لانے کےلیے نواز شریف، شہباز شریف اور آصف زرادی کو مذاکرات کرنا پڑیں گے، کوٹ لکھپت جیل کے اسیران کو رہا کرنے سے اچھا تاثر جائے گا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-12/1536923_060952_updates.jpg
گلگت بلتستان و آزاد کشمیر کو این ایف سی فنڈز دیے جائیں: نواز شریف

سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت ن لیگ کے صدر نواز شریف نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو بھی نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ کے تحت فنڈز ملنے کی حمایت کردی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے استفسار کیا کہ پی ٹی آئی کی پالیسی ہے کیا؟ آدھی پارٹی انقلاب چاہتی ہے آدھی مذاکرات چاہتی ہے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ بیرسٹر گوہر صاحب کچھ اور کہتے ہیں، خیبر پختونخوا میں جونیئر وزیر کچھ اور کہتے ہیں۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجا کہتے ہیں افغانستان سے دہشت گردی ہو رہی ہے جبکہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اُن کے بیان سے متفق نہیں ہوتے۔
Pages: [1]
View full version: فواد چوہدری نے نواز شریف سے اپیل کردی