slotcosino Publish time 2026-1-18 00:52:21

بھارت: پسند کی شادی کرنیوالے شخص نے بیوی کو قتل کرنے بعد تھانے جا کر روتے ہوئے گرفتاری دے دی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-17/1547738_3725090_scn_updates.jpgفوٹو: بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع کانپور میں پسند کی شادی کرنے والے شخص نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کے بعد تھانے جا کر روتے ہوئے گرفتاری دے دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 22 سالہ نوجوان سچن کانپور کے مہاراج پور تھانے میں ہفتے کی صبح پہنچا اور پولیس افسر کو مخاطب کرنے کے بعد روتے ہوئے کہا کہ سر میں نے اپنی بیوی کا گلا گھونٹ کر قتل کر دیا ہے، اس کی لاش گھر میں کمبل میں لپٹی پڑی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-01-22/1433789_074900_updates.jpg
امریکا: بیوی کو قتل کرنے کے بعد شوہر کا سوشل میڈیا پر اعلان

امریکا میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو قتل کرکے سوشل... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

پولیس کے مطابق ملزم نے اعتراف کیا کہ بیوی کے قتل کے بعد وہ تقریباً چار گھنٹے تک شہر میں گھومتا رہا اور فرار ہونے کے بارے میں بھی سوچا، مگر آخرکار خود کو پولیس کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا۔

جس کے بعد پولیس فوری طور پر ملزم کو حراست میں لے کر موقع واردات پر پہنچی، جہاں اس کی بیوی شویتا کی لاش برآمد ہوئی، جسے پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

تحقیقات کے مطابق سچن اور شویتا کا تعلق ضلع فتح پور کے موہن پور گاؤں سے تھا۔ دونوں نے اہل خانہ کی مرضی کے خلاف کورٹ میرج کی تھی۔ شادی کے بعد وہ پہلے سورت گئے، جہاں سچن فیکٹری میں کام کرتا تھا، بعد ازاں دونوں کانپور منتقل ہو گئے اور کرائے کے کمرے میں رہنے لگے۔ یہاں سچن آٹو رکشہ چلا کر گزر بسر کر رہا تھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-04-07/1458404_100708_updates.jpg
حاملہ بیوی کو قتل کیا، بچوں نے شور مچایا تو انہیں باندھ کر جھونپڑی کو آگ لگادی، گرفتار ملزم کا اعتراف جرم

میرپورخاص میں حاملہ بیوی اور دو بچوں کو آگ لگا کر... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

پولیس تفتیش میں سچن نے بتایا کہ وہ کافی عرصے سے شویتا کے کردار پر شک کر رہا تھا۔ اس کا کہنا تھا کہ اس کی بیوی کے بینک اکاؤنٹ میں بار بار رقم جمع ہوتی تھی، جس کے بارے میں وہ دعویٰ کرتی تھی کہ یہ رقم اس کی دادی کی جانب سے آتی ہے۔ سچن کو محلے کے سامنے رہنے والے نوجوانوں پر بھی شبہ تھا۔

جمعہ کے روز سچن نے اپنی بیوی کو جانچنے کے لیے ایک منصوبہ بنایا۔ اس نے فون پر جھوٹ کہا کہ وہ دوستوں کی پارٹی میں جا رہا ہے اور رات کو گھر نہیں آئے گا، مگر کچھ دیر بعد اچانک واپس آ گیا۔ اس کے مطابق، کمرہ کھلا تھا اور شویتا دو مقامی نوجوانوں کے ساتھ موجود تھی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-04-11/1459806_080714_updates.jpg
بھارتی بزنس مین نے بیوی کو قتل کرکے لاش نالے میں پھینک دی، ناک کی لونگ نے پکڑوادیا

بھارت میں بزنس مین نے اپنی بیوی کو قتل کرکے لاش... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

واقعے کے بعد شدید جھگڑا ہوا، جس پر پڑوسیوں نے پولیس کو کال کر دی۔ پولیس موقع پر پہنچی اور تمام افراد کو تھانے لے جایا گیا۔

نوجوانوں نے وضاحت دی کہ وہ صرف بیٹھے ہوئے تھے، جس پر پولیس نے دونوں میاں بیوی کو سمجھا بجھا کر گھر بھیج دیا اور معاملہ باہمی طور پر حل کرنے کی ہدایت کی، تاہم گھر پہنچنے کے بعد جھگڑا دوبارہ شدت اختیار کر گیا۔

سچن کے مطابق شویتا نے کہا کہ اگر وہ اسے مار بھی دے تو وہ دوسرے مردوں کے ساتھ ہی رہے گی۔ اسی غصے میں آ کر میں نے اس کا گلا گھونٹ کر قتل کر دیا، قتل کے بعد میں کئی گھنٹے باہر جا کر بیٹھا رہا۔

ملزم کا کہنا ہے کہ ہم دونوں نے ایک دوسرے کے لیے گھر چھوڑا تھا، اب نہ اس کا کوئی ہے اور نہ میرا۔ اسی لیے میں نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد قانونی کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا۔
Pages: [1]
View full version: بھارت: پسند کی شادی کرنیوالے شخص نے بیوی کو قتل کرنے بعد تھانے جا کر روتے ہوئے گرفتاری دے دی