slotcosino Publish time 2026-1-18 02:10:21

کنگنا رناوت نے اے آر رحمان سے متعلق نیا تنازع چھیڑ دیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-17/1547756_9353699_KangnaAR_updates.jpg

بالی ووڈ اداکارہ اور رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت اور نامور موسیقار اے آر رحمان کے درمیان نیا تنازع سامنے آیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کنگنا رناوت نے الزام لگایا کہ اے آر رحمان نے ان کی ہدایت کردہ فلم ایمرجنسی کے بارے میں نہ صرف ان سے ملنے سے انکار کیا بلکہ اسے ’پروپیگنڈا فلم‘ بھی قرار دیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-15/1547122_082950_updates.jpg
جو لوگ تخلیقی نہیں، اب ان کے پاس طاقت ہے، اے آر رحمان

59 سالہ گلوکار نے کہا کہ فلم تال تک وہ خود کو بالی ووڈ میں ایک آؤٹ سائیڈر ہی محسوس کرتے تھے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر نامور موسیقار کا ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا اور کیپشن میں لکھا کہ اے آر رحمان آپ اپنی نفرت میں اندھے ہیں، مجھے موسیقار پر افسوس ہے۔

انہوں نےمزید کہا کہ مجھے فلم انڈسٹری میں سیاسی وابستگی کی وجہ سے تعصب کا سامنا رہتا ہے، تاہم وہ اے آر رحمان کو سب سے زیادہ متعصب اور نفرت کرنے والا شخص سمجھتی ہیں۔

کنگنا رناوت نے دعویٰ کیا کہ ایمرجنسی کو ناقدین اور اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے سراہا گیا، لیکن اس کے باوجود اے آر رحمان نے منفی رویہ اپنایا۔

اے آر رحمان سے متعلق یہ تنازع ایسے وقت میں سامنے آیا ہے ،جب موسیقار ’چھاوا‘ کو تقسیم پیدا کرنے والی فلم قرار دے چکے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: کنگنا رناوت نے اے آر رحمان سے متعلق نیا تنازع چھیڑ دیا