slotcosino Publish time 2026-1-18 02:10:21

آئی سی سی وفد کی ملاقات، بی سی بی نے بھارت سے میچز منتقلی کا کہہ دیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-17/1547753_8360326_BCB1_updates.jpg

بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) وفد کے روبرو بھی بھارت سے میچز کی منتقلی کا کہہ دیا۔

بی سی بی اعلامیے کے مطابق آئی سی سی وفد کے ساتھ بی سی بی کی میٹنگ ہوئی، جس میں ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء میں ٹیم کی شرکت کے معاملے پر بحث ہوئی۔

اعلامیے کے مطابق میٹنگ میں وفد سے آئی سی سی کو بنگلہ دیش کے میچز دوسرے وینیو پر منتقل کرنے کے باضابطہ درخواست کو دہرایا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-12/1546109_074439_updates.jpg
آئی سی سی خط سے واضح ہے بنگلادیشی ٹیم کیلئے بھارت میں کھیلنا سازگار نہیں، ڈاکٹرنذرل

بنگلادیش کے مشیر کھیل ڈاکٹر آصف نذرل نے کہا ہے کہ کرکٹ پر کسی ایک کی اجارہ داری نہیں ہونی چاہیے،آئی سی سی کی سیکیورٹی ٹیم بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کو خط لکھا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

بی سی بی اعلامیے کے مطابق دوران میٹنگ آئی سی سی وفد کے ساتھ بنگلادیشی حکومت کی ہدایات اور سیکیورٹی خدشات شیئر کیے گئے۔

اعلامیے کے مطابق تمام گفتگو تعمیری، خوشگوار اور پیشہ وارانہ ماحول میں ہوئی، فریقین نے متعلقہ امور پر کھل کر تبادلۂ خیال کیا۔

بی سی بی اعلامیے کے مطابق لاجسٹک معاملات کو دیکھتے ہوئے بنگلادیش کو کسی دوسرے گروپ میں منتقل کرنے کے امکان پر بھی بات ہوئی۔

اعلامیے کے مطابق آئی سی سی وفد میں جنرل منیجر، ایونٹس اینڈ کارپوریٹ کمیونیکیشنز گوروو سکسینا اور جنرل منیجر انٹیگریٹی یونٹ اینڈریو ایفرگریو شامل تھے۔

بی سی بی اعلامیے کے مطابق گوروو سکسینا ویزا تاخیر سے ملنے کے باعث اجلاس میں آن لائن شریک ہوئے۔

اعلامیے کے مطابق میٹنگ میں بی سی بی کے صدر امین الاسلام، نائب صدر شکاوت حسین سمیت بورڈ عہدیداران شریک ہوئے۔ میٹنگ کے اختتام پر بی سی بی اور آئی سی سی نے معاملے پر مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
Pages: [1]
View full version: آئی سی سی وفد کی ملاقات، بی سی بی نے بھارت سے میچز منتقلی کا کہہ دیا