slotcosino Publish time 2026-1-18 15:09:57

ایران میں فسادات کے ذمہ دار امریکا اور اسرائیل ہیں، پروفیسر جیفری

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-18/1547932_4449475_ran_updates.jpgفوٹو: بشکریہ برطانوی میڈیا

امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی کے پروفیسر جیفری ساکس (Jeffrey Sachs) نے ایران میں ہوئے حالیہ فسادات کا ذمہ دار امریکا اور اسرائیل کو ٹھہرا دیا۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ایران میں ایک غیر معمولی، پُرتشدد اور سفاک کھیل جاری ہے، خریدا ہوا اور جانبدار مین اسٹریم امریکی میڈیا بتاتا ہے کہ ایرانی حکومت نے معیشت پر کنٹرول کھو دیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی میڈیا میں یہ نہیں بتایا جاتا کہ دراصل ایرانی معیشت کو تباہ کرنے والا ہی امریکا ہے، ہمیشہ کی طرح عوام سے جھوٹ بولا جاتا ہے کہ ایرانی حکومت اپنے عوام سے ظلم کر رہی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2026-01-18/1547845_035611_updates.jpg
مظاہروں میں کئی ہزار ہلاکتیں ہوئیں، نقصان کا ذمہ دار ٹرمپ، خامنہ ای، فتنہ پرستوں کی کمر توڑنے کا حکم

تہرانایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

معروف امریکی پروفیسر نے مزید کہا کہ امریکا اور اسرائیل کا اصل مقصد یہ ہے کہ ایرانی عوام کی زندگی کو جتنا ممکن ہو سکے بدتر بنائیں، ہدف ایران میں رجیم چینج کرنا ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی امور کے ماہر سینیٹر مشاہد حسین سید نے جیفری ساکس کے بیان کو سراہتے ہوئے شیئر کیا اور لکھا کہ ایران کے بارے میں مغربی میڈیا اتنا کمزور، جعلی اور خریدا ہوا ہے کہ وہ سچ بتانے سے انکار کر رہا ہے۔
Pages: [1]
View full version: ایران میں فسادات کے ذمہ دار امریکا اور اسرائیل ہیں، پروفیسر جیفری