گل پلازہ آتشزدگی میں کوتاہی سامنے آئی تو سخت کارروائی ہوگی: شرجیل میمن
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-18/1547936_5973669_%D8%B3%DA%BE%D8%A7%D8%B1_updates.jpgفائل فوٹووزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ گل پلازہ میں لگی آگ میں کوتاہی سامنے آئی تو ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
جیو نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے فوری طور پر گل پلازہ میں آگ کے واقعے کا نوٹس لیا ہے۔
سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ سرکاری مشینری رات سے آگ بھجانے میں مصروف ہے، آگ لگنے سے کتنا نقصان ہوا اس کا تخمینہ آگ بھجانے کے بعد ہی لگایا جائے گا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-17/1547765_095553_updates.jpg
کراچی: ایم اے جناح روڈ پر شاپنگ پلازہ میں آتشزدگی، 5 افراد جاں بحق
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ 6 فائر ٹینڈرز کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
دوسری جانب کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر گل پلازہ میں لگنے والی آگ کو تیسرے درجے کی قرار دیا گیا ہے۔ آگ کے باعث 6 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوئے ہیں جبکہ متعدد افراد کے پھنسے ہونے کی اطلاعات ہیں۔
آگ پر اب تک قابو نہیں پایا جاسکا، شہر بھر سے فائر ٹینڈرز طلب کیے گئے ہیں، آگ بھجانے کے لیے پانی اور فوم کا استعمال کیا جارہا ہے۔
آگ کے باعث گراؤنڈ فلور کی تمام دکانیں جل گئی ہیں، گیس لیکج کے باعث عمارت میں دھماکے کے بعد گراؤنڈ فلور پر آگ لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے تیسری منزل تک پہنچ گئی۔
Pages:
[1]