slotcosino Publish time 2026-1-18 16:28:53

وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا گل پلازہ میں آتشزدگی پر اظہار افسوس

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-18/1547947_3900285_%D8%B2%D8%A6%D8%B1%D8%A7%D8%B9%D8%B8%D9%85_updates.jpgفائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی میں گل پلازہ میں آگ لگنے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کے لیے تمام تر اقدامات کیے جائیں، متاثرہ تاجروں اور دیگر افراد کو ہر ممکن امداد فراہم کی جائے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-18/1547936_100955_updates.jpg
گل پلازہ آتشزدگی میں کوتاہی سامنے آئی تو سخت کارروائی ہوگی: شرجیل میمن

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ سرکاری مشینری رات سے آگ بھجانے میں مصروف ہے، آگ لگنے سے کتنا نقصان ہوا اس کا تخمینہ آگ بھجانے کے بعد ہی لگایا جائے گا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

وزیراعظم نے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، زخمیوں کو بہتر طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آتشزدگی سے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

انہوں نے کہا کہ آگ لگنے سے جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، تمام تر ہمدردیاں آگ متاثرین کے ساتھ ہیں۔
Pages: [1]
View full version: وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا گل پلازہ میں آتشزدگی پر اظہار افسوس