ڈرامے میں عتیقہ اوڈھو کے ساتھ رومانوی منظر کی شوٹنگ کرواتے ہوئے بہت مشکل پیش آئی: ایوب کھوسو
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-18/1547948_503147_4_updates.jpg— فائل فوٹوپاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار ایوب کھوسو نے اعتراف کیا ہے کہ اُنہیں عتیقہ اوڈھو کے ساتھ رومانوی منظر کی شوٹنگ کے دوران بہت مشکل پیش آئی۔
ایوب کھوسو نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے دلچسپ جواب دیے۔
اُنہوں نے ٹی وی شو کے دوران پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے 1990ء کی دہائی میں ریلیز ہونے والے مشہور ڈرامے’دشت‘ کے لیے عتیقہ اوڈھو کے ساتھ رومانوی مناظر کی شوٹنگ کے بارے میں بھی بات کی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2024-10-10/1399387_112129_updates.jpg
ہماری ڈرامہ انڈسٹری مذاق بن کر رہ گئی ہے: ایوب کھوسو
پاکستانی باصلاحیت سینیئر اداکار ایوب کھوسو کا کہنا ہے کہ آج کل ڈرامہ انڈسٹری مذاق بن کر رہی گئی ہے، جس میں غیر پیشہ ورانہ رویہ اختیار کر لیا گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اداکار نے بتایا کہ میری ظاہری شکل و صورت کی وجہ سے لوگ سمجھتے ہیں کہ میں بہت سخت مزاج ہوں۔ جب میں ڈرامہ سیریل ’دشت‘ کی شوٹنگ کروا رہا تھا تو مجھے یاد ہے کہ اس میں عتیقہ اوڈھو کے ساتھ مجھے ایک رومانوی منظر کی شوٹنگ کرواتے ہوئے بہت مشکل پیش آئی۔
اُنہوں نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ دراصل، ہم بلوچوں کا رومانس کے بارے میں تصور بہت الگ ہے جبکہ طارق معراج صاحب کا رومانس کے بارے میں تصور گہرا اور شاعرانہ تھا، وہ چاہتے تھے کہ میں اداکارہ کا ہاتھ پکڑ کر خوبصورتی کی تعریف کروں جو میرے لیے کافی مشکل تھا۔
ایوب کھوسو نے یہ بھی بتایا کہ میں طارق معراج صاحب کی منتیں کرتا تھا کہ ایسے مناظر شوٹ نہ کروائیں۔
Pages:
[1]