slotcosino Publish time 2026-1-18 19:43:43

شہری اداروں اور عمارتوں میں آگ بھجانے کا انتظام کریں، سعید غنی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-18/1547966_3075989_%D8%B3%D8%B9%DB%8C%D8%AF_updates.jpg

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ گل پلازا میں آگ لگنے کے واقعے میں اب تک 6 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ اب بھی عمارت کے اندر متعدد لوگوں کے ہونے کا امکان ہے، شہریوں سے گزارش ہے کہ اداروں سے تعاون کریں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-18/1547936_100955_updates.jpg
گل پلازہ آتشزدگی میں کوتاہی سامنے آئی تو سخت کارروائی ہوگی: شرجیل میمن

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ سرکاری مشینری رات سے آگ بھجانے میں مصروف ہے، آگ لگنے سے کتنا نقصان ہوا اس کا تخمینہ آگ بھجانے کے بعد ہی لگایا جائے گا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں متعدد آتشزدگی کے واقعات ہوئے ہیں، شہری اپنے اداروں اور عمارتوں میں آگ بھجانے کا انتظام کریں۔

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ عمارت میں ہنگامی اخراج کے راستے لازمی شامل کریں۔
Pages: [1]
View full version: شہری اداروں اور عمارتوں میں آگ بھجانے کا انتظام کریں، سعید غنی