slotcosino Publish time 2026-1-18 19:43:45

گل پلازہ آگ حادثہ نہیں حکومتی غفلت اور ناقص فائر سیفٹی نظام کی ناکامی ہے: جاوید قریشی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-18/1547977_5334269_00_updates.jpg

کراچی میں گل پلازا آتشزدگی کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور کئی خاندانوں کے اجڑ جانے پر صدر آل پاکستان انجمن تاجران سندھ جاوید قریشی نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جاوید قریشی نے کہا کہ یہ حادثہ نہیں بلکہ حکومتی غفلت اور ناقص فائر سیفٹی نظام کی ناکامی ہے، کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود سو سے زائد تاجروں کو گل پلازا میں پھنسے رہنا پڑا، جبکہ فائر بریگیڈ کی تاخیر اور پانی کی کمی نے جانی نقصان میں اضافہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ جاں بحق افراد صرف اعداد نہیں بلکہ وہ اپنے خاندانوں کا سہارا تھے اور اربوں روپے کی محنت لمحوں میں راکھ بن گئی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-17/1547765_095553_updates.jpg
کراچی: ایم اے جناح روڈ پر شاپنگ پلازہ میں آتشزدگی، 6 افراد جاں بحق

تین منزلہ عمارت میں ایک ہزار سے زائد دکانیں موجود ہیں، گراؤنڈ اور میزنائن فلور مکمل طور پر جل گئے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اتنے بڑے انسانی المیے کے باوجود وزیراعلیٰ سندھ موقع پر نہیں پہنچے، جبکہ میئر کراچی کی عدم موجودگی حکومتی بے حسی کو ظاہر کرتی ہے۔

جاوید قریشی نے مطالبہ کیا کہ متاثرہ خاندانوں اور تاجروں کو فوری انصاف اور ریلیف فراہم کیا جائے، آل پاکستان انجمن تاجران سندھ ہر متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔
Pages: [1]
View full version: گل پلازہ آگ حادثہ نہیں حکومتی غفلت اور ناقص فائر سیفٹی نظام کی ناکامی ہے: جاوید قریشی