حافظ نعیم الرحمان کا گل پلازہ آتشزدگی پر اظہارِ افسوس
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-18/1547980_713397_000000_updates.jpgفائل فوٹوامیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے گل پلازہ آتشزدگی کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس کے ساتھ غمزدہ خاندانوں سے تعزیت بھی کی۔
انہوں نے آگ بجھانے والے فائر فائٹر کے جاں بحق ہونے پر بھی اپنی دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
امیر جماعت اسلامی نے جماعت اسلامی الخدمت فاؤنڈیشن کو ہدایت کی ہے کہ وہ ریلیف کی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لے اور متاثرہ افراد کی مدد کرے۔
Pages:
[1]