گل پلازہ آتشزدگی: عقبی حصوں کے بعد عمارت کا اگلا حصہ بھی گر گیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-18/1547985_8572122_gul_updates.jpgفوٹو: جنگ زاہد رحمٰنکراچی میں ایم اے جناح روڈ پر گل پلازہ میں لگنے والی 75 فیصد آگ پر قابو پالیا گیا ہے، عقبی حصوں کے بعد عمارت کا اگلا حصہ بھی گرچکا ہے۔
چیف آپریٹنگ آفیسر ریسکیو عابد جلالکا جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئےکہنا ہے کہ اس وقت ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ کے 150 سے زائد فائر فائٹرز کام کر رہے ہیں، ابھی تک 75 فیصد آگ پر قابو پایا گیا ہے۔
سی ای او ریسکیو عابد جلال کا کہنا ہے کہ متاثر عمارت انتہائی مخدوش حالت میں ہے، عمارت کے عقبی حصے پہلے گر چکے تھے، اگلا حصہ ابھی گرا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-17/1547765_095553_updates.jpg
گل پلازہ میں آگ 17 گھنٹے بعد بھی بجھائی نہ جاسکی، 6 افراد جاں بحق
تین منزلہ عمارت میں ایک ہزار سے زائد دکانیں موجود ہیں، گراؤنڈ اور میزنائن فلور مکمل طور پر جل گئے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے کہا کہ مخدوش حالات میں عمارت کے اندر جاکر ریسکیو کام کرنا خطرناک ہے، عملے کی سیفٹی کیلئے آگ پر مکمل قابو پانے کے بعد سرج آپریشن کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر گل پلازہ میں لگنے والی تیسرے درجے کی آگ 17 گھنٹے بعد بھی بجھائی نہ جاسکی، آگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہو گئی ہے، دھویں کے باعث متعدد افراد کی حالت غیر ہوگئی، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا، آگ کے باعث گل پلازہ کی عمارت کے 2 حصے گرگئے۔
3 منزلہ عمارت میں 1 ہزار سے زائد دکانیں موجود ہیں، گراؤنڈ اور میزنائن فلور مکمل طور پر جل گئے ہیں جبکہ بالائی 2 منزلوں پر آگ لگی ہوئی ہے۔
آگ کے باعث عمارت مخدوش ہوگئی ہے اور پلرز کمزور پڑگئے ہیں، جس کے باعث عمارت کے مکمل طور پر گرنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ شہر کی تمام فائر ٹینڈرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں، ریسکیو اور فائر فائٹنگ آپریشن میں پاک بحریہ کی اسنارکلز اور 2 فائرٹینڈر بھی شامل ہیں۔
Pages:
[1]