باجوڑ: حالیہ آپریشن میں جزوی متاثرہ گھروں کی تعمیر نو کیلئے رقم 5 لاکھ کرنے کا اعلان
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-18/1547986_7743535_sohail_afrd_updates.jpgوزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی : فائل فوٹووزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے باجوڑ میں حالیہ آپریشن میں جزوی متاثرہ گھروں کی تعمیر نو کے لیے رقم 1 لاکھ 60 ہزار سے بڑھا کر 5 لاکھ کرنے کا اعلان کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت باجوڑ کے پارلیمنٹیرینز، قومی مشران اورعمائدین پر مشتمل جرگہ منعقد ہوا۔
باجوڑ جرگے نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواپر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں تعاون کی یقین دہانی کروائی، صوبے میں امن و امان کی صورتحال، ترقیاتی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-03/1525357_045334_updates.jpg
باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، پی ٹی آئی اور اے این پی رہنما کے قتل میں ملوث دہشتگرد مارا گیا
دہشتگرد پی ٹی آئی رہنما ریحان زیب، اے این پی کےمولانا خان زیب، ڈپٹی کمشنر ناوگئی اور جے یو آئی کے ارکان کے قتل میں بھی شامل تھا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
صوبے میں امن و امان کی صورتحال، ترقیاتی حکمت عملی پر غور و خوص کیا گیا، شرکاء کی جانب سے مستقل امن کے قیام بارے تجاویز پیش کی گئیں۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبے میں امن کے قیام کے لیے قبائلی مشران، عوام، پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے، 2018 میں قربانیوں کی بدولت ملک میں مکمل امن قائم ہو چکا تھا، اب حالات کو جان بوجھ کر خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-07-02/1486667_075124_updates.jpg
آئی جی خیبر پختونخوا نے آر پی او ملاکنڈ سے باجوڑ دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی
آئی جی ذوالفقارحمید نے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کو خصوصی ٹیم باجوڑ بھجوانےکی ہدایت کی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ امن و امان کے قیام کا مؤثر طریقہ قبائلی مشران اور صوبائی حکومت کو اعتماد میں لے کر فیصلہ سازی ہے، ہم کسی بھی ناکام پالیسی کا حصہ نہیں بنیں گے، امن و امان کے لیے باجوڑ کے عوام اور قبائلی مشران کا کردار قابلِ ستائش ہے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ فاٹا انضمام کے وقت 100 ارب روپے سالانہ کا وعدہ کیا گیا تھا، گزشتہ 7 سالوں میں صرف 168 ارب روپے دیے گئے، 532 ارب روپے وفاق کے ذمے بقایا ہیں، اے آئی پی کی مد میں وفاقی حکومت فنڈز نہیں دے رہی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-06/1507757_071336_updates.jpg
باجوڑ: کرکٹ گراؤنڈ میں دھماکا، 1 شخص جاں بحق، بچہ زخمی
خیبر پختون خوا کے ضلع باجوڑ کے علاقے خار کے کرکٹ گراؤنڈ میں دھماکا ہوا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
وزیر اعلیٰ نے ضم اضلاع میں پولیس میں بھرتیوں کےلیے عمر کی حد بڑھانے کی ہدایت کردی جبکہ باجوڑ کے شہداء پیکیج پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی گئی۔
سہیل آفریدی نے امن کے قیام اور قومی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے والے قبائلی مشران کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ضم اضلاع کے لیے روشن قبائل پیکیج میں موجود اسکولوں اور اسپتالوں کو بہتر بنایا جائے گا۔
Pages:
[1]