ٹرمپ کے غزہ امن بورڈ چارٹر کا مسودہ 60 ممالک کو ارسال، رکنیت کی شرط ایک ارب ڈالر
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-18/1547991_7727099_Trump-Gaza-Peace-board_updates.jpgفائل فوٹو۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن بورڈ چارٹر کا مسودہ 60 ممالک کو ارسال کر دیا گیا۔
واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق چارٹر کے تحت طویل مدت کی رکنیت کے لیے 1 ارب ڈالر دینے کی شرط عائد کی گئی ہے۔
چارٹر کے تحت جو ممالک غزہ امن بورڈ میں 3 سال سے زائد کی رُکنیت چاہتے ہیں انہیں 1 ارب ڈالر سے زائد فنڈ دینے ہوں گے۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-17/1547480_121951_updates.jpg
ایران پر حملہ نہ کرنے کیلئے کسی نے مجھے قائل نہیں کیا، اپنے آپ کو خود قائل کیا، ٹرمپ
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ گزشتہ روز ایران میں 800 افراد کو پھانسی دی جانی تھی لیکن کسی کو پھانسی نہیں دی گئی، اس کا بہت بڑا اثر پڑا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
چارٹر کے مطابق ہر رکن ملک چارٹر کے نفاذ کی تاریخ سے لے کر 3 سال کی مدت تک خدمات انجام دے گا۔
چارٹر کے مطابق غزہ امن بورڈ کے چیئرمین کی منظوری سے رکنیت کی مدت میں توسیع کی جا سکتی ہے۔
چارٹر کے مطابق تین سالہ رکنیت کی شرط ان ممالک پر نہیں ہوگی جو پہلے سال میں بورڈ کے لیے1 ارب ڈالر سے زائد نقد رقم دیں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کے منصوبے کے تحت غزہ بورڈ کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-16/1547443_064449_updates.jpg
غزہ میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں میں حماس رہنما سمیت 12 فلسطینی شہید
رپورٹس کے مطابق 10 اکتوبر 2025 کو نافذ ہونے والی جنگ بندی کے بعد سے اب تک اسرائیلی کارروائیوں میں 463 فلسطینی شہید جبکہ 1,269 زخمی ہو چکے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
میجر جنرل جیسپر جیفرز عالمی استحکام فورس کے کمانڈر مقرر کیے گئے ہیں، بورڈ آف پیس میں مارکو روبیو، اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر شامل ہیں۔
ٹونی بلیئر، مارک روون، اجے بنگا اور رابرٹ گیبریل بھی بورڈ آف پیس میں شامل ہیں،آریے لائٹ اسٹون اور جوش گرون بام بورڈ آف پیس کے لیے سینئر مشیر مقرر کیے گئے ہیں۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق نکولے ملادینوف بورڈ آف پیس کے ایگزیکٹو رکن مقرر کیے گئے ہیں،نکولے ملادینوف غزہ کے لیے نمائندہ اعلیٰ کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔
گزشتہ سال کے اعلان کردہ منصوبے کے تحت بورڈ کے سربرا ڈونلڈ ٹرمپ ہیں۔
Pages:
[1]