مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کا دعوت ولیمہ، اہم شخصیات شریک
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-18/1547990_9864498_walima_updates.jpgفوٹوز: انستاگرام/ مرتضیٰ علی شاہوزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی تقریب ولیمہ میں سیاسی اور سماجی شخصیات اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔
ولیمے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔
جنید صفدر کی دعوت ولیمہ کی تقریب شریف فارمز، جاتی امرا رائے ونڈ میں ہوئی، تقریب میں نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف، سمیت اہم شخصیات شریک ہوئیں۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-17/1547733_060651_updates.jpg
جنید صفدر کی مہندی میں مریم نواز کی خوبصورت تصاویر سامنے آگئیں
اس موقع پر مریم نواز نے سنہرے رنگ کا شرارہ زیب تن کیا ہوا تھا، جس میں وہ کافی خوبصورت نظر آرہی ہیں، https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
دلہا جنید صفدر اپنی دلہن شانزے علی روحیل کے ساتھ ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے تقریب میں پہنچے، دلہا جنید صفدر نے سفید شلوار اور گرے رنگ کی شیروانی پہن رکھی تھی، دلہن شانزے علی گلابی عروسی لباس میں ملبوس تھیں۔
پنڈال کو بھی دلہن کے عروسی لباس کی نسبت سے گلابی پھولوں کے ساتھ سجایا گیا تھا، تقریب کے دوران سازندے فضا میں خوبصورت دھنوں کے سُر بکھیرتے رہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-17/1547731_052954_updates.jpg
جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کی تصاویر سامنے آگئیں
جنید صفدر کی شادی معروف سیاسی شخصیت شیخ روحیل اصغر کی پوتی شانزے شیخ سے ہو رہی ہے ۔ جنید صفدر کے ولیمہ کی تقریب کل 18 جنوری 2026 کو جاتی امرا میں ہو گی۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
نواز شریف، مریم نواز اور دلہا جنید صفدر مہمانوں کو خوش آمدید کہتے رہے، ولیمہ تقریب کے لیے جو کارڈ جاری کیا گیا وہ نواز شریف اور مرحومہ کلثوم نواز کی طرف سے تھا، ولیمہ کی تقریب میں700 کے قریب مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا۔
مریم نواز سمیت وفاقی و صوبائی وزراء ، اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے تقریب میں شرکت کی، اسحاق ڈار، اعظم نذیر تارڑ، سعد رفیق، ملک محمد احمد خان، مریم اورنگزیب بھی شریک ہوئیں۔
Pages:
[1]