slotcosino Publish time 2026-1-19 04:11:09

گل پلازا آتشزدگی، گمشدہ افراد میں سکھر کا محمد اطہر بھی شامل

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-18/1548007_5005432_gul1_updates.jpg

سانحہ گل پلازا میں گمشدہ سکھر کے رہائشی محمد اطہر کے اہل خانہ کراچی کے لیے روانہ ہوگئے۔

اہل خانہ کے مطابق گل پلازا میں گزشتہ رات لگنے والی آگ کے دوران محمد اطہر بچوں کی شاپنگ کے لیے موجود تھے ۔

آگ لگنے پر محمد اطہر سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی تو اُنہوں نے بتایا کہ میں گل پلازا میں موجود ہوں، مجھے کچھ بھی نظر نہیں آرہا ہے، باہر نکلنے کی کوشش کر رہا ہوں۔

اطہر کے اہل خانہ گزشتہ روز گفتگو کے بعد سے اب تک رابطہ ہونے پر پریشان ہوئے اور کراچی کےلیے روانہ ہوگئے۔
Pages: [1]
View full version: گل پلازا آتشزدگی، گمشدہ افراد میں سکھر کا محمد اطہر بھی شامل