slotcosino Publish time 2026-1-19 04:11:10

راولپنڈی : گاڑی پر فائرنگ، امام حسین شاہ جیلانی زخمی، سیکیورٹی گارڈ جاں بحق

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-18/1548011_9977110_firing_updates.jpg

راولپنڈی میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے امام حسین شاہ جیلانی زخمی ہوگئے، ان کا سیکیورٹی گارڈ شفقت جاں بحق ہوا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی امام حسین شاہ جیلانی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے، پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر دی۔

فائرنگ کا واقعہ تھانہ روات کے علاقے میں پیش آیا ہے، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

واقعہ پر سی پی او راولپنڈی نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔
Pages: [1]
View full version: راولپنڈی : گاڑی پر فائرنگ، امام حسین شاہ جیلانی زخمی، سیکیورٹی گارڈ جاں بحق