صدر ٹرمپ کے غزہ امن بورڈ سے اصولی طور پر متفق ہیں، کینیڈین وزیراعظم
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-18/1548006_3720024_Canada-PM-Mark-Caney_updates.jpgکینیڈین وزیراعظم مارک کارنی(فائل فوٹو)۔کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکی صدر ٹرمپ کے غزہ امن بورڈ سے اصولی طور پر متفق ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ غزہ امن بورڈ کی تفصیلات پر ابھی کام ہو رہا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-18/1548009_095221_updates.jpg
غزہ امن بورڈ، امریکی صدر کی شہباز شریف کو شمولیت کی دعوت
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں پائیدار امن کے لیے پاکستان بین الاقوامی برادری کے ساتھ رابطے میں رہے گا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
کینیڈین وزیر اعظم مارک کارنی نے کہا کہ کینیڈا غزہ کی مشکلات کم کرنے کے لیے جو ہوسکا کرے گا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ امن بورڈ کے منصوبے پر کئی ہفتوں پہلے تبادلہ خیال کیا تھا۔
مارک کارنی نے کہا کہ غزہ امن بورڈ کے ڈھانچے، کام، مالی وسائل اور دیگر تفصیلات ابھی طےنہیں ہوئیں، غزہ امن بورڈ کی تفصیلات پر آنے والے دنوں میں کام ہوگا۔
Pages:
[1]