slotcosino Publish time 2026-1-19 13:15:49

فائر بریگیڈ وقت پر نہ پہنچنے کی بات درست نہیں، میئر کراچی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-19/1548250_4452463_Mayor-Karachi-Murtaza-Wahab_updates.jpgمیئر کراچی مرتضیٰ وہاب—فائل فوٹو

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب دوبارہ آگ سے متاثرہ گل پلازہ پہنچ گئے انہوں نے کہا ہے کہ فائر بریگیڈ وقت پر نہ پہنچنے کی بات درست نہیں ہے۔

میئرکراچی مرتضیٰ وہاب دوبارہ گل پلازہ پہنچ گئے، عوام کی جانب سے جاری احتجاج پر انہوں نے کہا کہ کراچی کے کہا عوام جذباتی ہیں میں ان کا دکھ سمجھتا ہوں، تنقید کریں۔

میئر کراچی نے کہا ہے کہ 65 کے قریب لوگ لاپتہ ہیں، رش کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہوا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-18/1548021_113643_updates.jpg
میئر کراچی کی 23 گھنٹے بعد آگ سے تباہ شدہ گل پلازا آمد، شہریوں کا احتجاج

گل پلازا کے دورے کے بعد میئر کراچی قریب موجود ڈی سی آفس چلے گئے، ڈی سی آفس کے باہر بھی شہریوں نے احتجاج کیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے بتایا عمارت کے پیچھے سے بھی آپریشن کیا جا رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آگ پر مکمل کنٹرول اور کولنگ کا عمل کب مکمل ہوگا اس حوالے سے ابھی وقت نہیں دے سکتا۔

مرتضیٰ وہاب نے واقعے کے حوالے سے بتایا کہ ہفتے کی رات 10بجکر 27 منٹ پر کال آئی اور 15منٹ میں فائر بریگیڈ پہنچ گئی، فائر بریگیڈ وقت پر نہ پہنچنے کی بات درست نہیں ہے۔
Pages: [1]
View full version: فائر بریگیڈ وقت پر نہ پہنچنے کی بات درست نہیں، میئر کراچی