پی ایس ایل 11 میں کھلاڑیوں کی سلیکشن کیسے ہوگی؟ نئی تبدیلیوں کا اعلان کردیا گیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-19/1548254_2950026_%D8%B3%D9%84_updates.jpgفائل فوٹوپاکستان سپر لیگ کے انتظامی ڈھانچے میں تبدیلیوں کا اعلان کردیا گیا، ٹورنامنٹ کے گیارہویں ایڈیشن میں کھلاڑیوں کی سلیکشن ڈرافٹ کے بجائے آکشن سے ہوگی۔
آکشن سسٹم سے ٹیمیں متوازن بنیں گی اور کھلاڑیوں کو زیادہ کمائی کا موقع ملے گا، نئے ایڈیشن میں مینٹورز، برانڈ ایمبیسڈر اور رائٹ ٹو میچ قوانین کو ختم کردیا گیا ہے۔
آکشن سے قبل ہر فرنچائز ٹوٹل 4 کھلاڑی ریٹین کرسکتی ہے مگر ہر کیٹیگری میں زیادہ سے زیادہ ایک کھلاڑی ہوگا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-17/1547691_123246_updates.jpg
محسن نقوی کی پی ایس ایل کے اجلاس میں کھلاڑیوں کے معاوضے بڑھانے کی وکالت
محسن نقوی نے ٹیم مالکان کو کھلاڑیوں کے معاوضے بڑھانے کا مشورہ دیا https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
نئی آنے والی دونوں ٹیموں کو آکشن سے قبل چار چار کھلاڑی منتخب کرنے کا موقع ملے گا جبکہ ہر فرنچائز کو ایک انٹرنیشنل کھلاڑی کو ڈائریکٹ سائن کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
ڈائریکٹ سائننگ کے لیے اہل بین الاقوامی کھلاڑی کے لیے لازمی ہوگا کہ وہ 2025 ایڈیشن کا حصہ نہ رہا ہو۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل کا 11واں ایڈیشن 26 مارچ سے شروع ہوگا۔ اس سیزن کے کچھ میچز کا انعقاد اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں بھی کیا جائے گا۔
Pages:
[1]